پاکستان فرنیچرز کی برآمدات سے سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے،فرنیچر کی صنعت کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کی ضرورت ہے،منظورالحق ملک

ایف پی سی سی آئی کے علاقائی چیئرمین و نائب صدر کی پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 20 جون 2017 18:34

پاکستان فرنیچرز کی برآمدات سے سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے،فرنیچر کی صنعت کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کی ضرورت ہے،منظورالحق ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری کے علاقائی چیئرمین و نائب صدر منظورالحق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان فرنیچرز کی برآمدات سے سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں مقامی فرنیچر کا اہم حصہ ہے ، فرنیچر کی برآمدات کو فروغ دے کر سالانہ اربوں ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت مناسب طریقے سے پاکستان کے ہاتھ سے بنائے گئے فرنیچر کی حوصلہ افزائی کرے ۔

انہوں نے شعبے کی بہتری کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے مابین تعاون کے فروغ اور مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق اقدامات کی ضرورت پر زورردیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس شعبے کے فروغ کیلئے نمائشوں کے انعقاد ٹریڈ شوز اور برآمدات میں اضافے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے ، اس مقصد کیلئے انہوں نے شہری اوردیہی علاقوں میں پروگرام شروع کرنے کی تجویزدی جس میں مقامی ہنر مندوں کو اس شعبے سے متعلق جدید تربیت کی فراہمی شامل ہے جس سے پاکستانی فرنیچر مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں بہتر مقام حاصل کرسکتی ہیں۔

پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے اس موقع پر انہیں بتایا کہ ملک میں فرنیچر کی 7 بڑی نمائشوں کا انعقاد ہوچکا ہے جن میں 100 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی ۔ ان نمائشوں میں پانچ لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ 7 جولائی سے کراچی کے ایکسپوسنٹرمیں تین روزہ میگا نمائش منعقد ہورہی ہے جس میں 60 سے زائد غیرملکی اورمقامی کمپنیاں شرکت کرکے اپنے سٹالز لگائیں گی۔ اس نمائش میں بھاری تعداد میں شعبے سے دلچسپی لینے والے لوگوں اور سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے۔ منظورالحق ملک نے کراچی ،اسلام آباد اور لاہور میں بہترین نمائشوں کے انعقاد پر میاں کاشف اشفاق کو مبارکباد دی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی