اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی فارن ایکسچینج مینوئل کے منتخب ابواب پر نظر ثانی

بدھ 21 جون 2017 17:12

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی فارن ایکسچینج مینوئل کے منتخب ابواب پر نظر ثانی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارکیٹ کی بدلتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر حال ہی میں فارن ایکسچینج مینوئل پر نظر ثانی کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کے لئے نئے ضوابط متعارف کرانا، موجودہ ہدایات کو سادہ بنانا، فاضل پہلوں کو خارج کرنا اور مجاز ڈیلروں کو بتدریج اختیارات سونپنا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں مینوئل کے سات ابواب پر نظر ثانی کی گئی ہے جو مجاز ڈیلرز، زر مبادلہ کے مجاز ریٹس، زر مبادلہ کی سہولتوں، مجاز ڈیلرز کے زر مبادلہ کھاتوں اور بیرونی کرنسیوں کی خریدوفروخت، غیرملکی بینک برانچوں کے روپے کے نان ریزیڈنٹ کھاتوں اور کرسپانڈنٹس اور قرضے، اوور ڈرافٹس اور گارنٹیز سے متعلق ہیں۔

اس کے علاوہ زر مبادلہ کے کاروبار کے لئے محدود اجازت کے عنوان سے ایک نیا باب بھی ڈرافٹ کیا گیا ہے۔ ان ابواب کے مسودے اسٹیک ہولڈرز کا فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ www.sbp.org.pk پر رکھ دیئے گئے ہیں۔ مجاز ڈیلرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز 14 جولائی 2017ء تک اس ای میل پتے [email protected] پر نظر ثانی شدہ ابواب کے بارے میں اپنی تجاویز بھیجیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ