ای ڈی ایف کے اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جانا خوش آئند ہے ‘

کارپٹ ایسوسی ایشن انڈسٹری کی بہتری کے لئے تجویز کئے جانے والے اقداما ت پر بلا تاخیر عملدرآمد ہونا چاہیے ‘ وائس چیئرمین ریاض احمد

ہفتہ 24 جون 2017 13:46

ای ڈی ایف کے اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جانا خوش آئند ہے ‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے اجلاس میں برآمدکنندگان کو درپیش مشکلا ت کے حل کی یقین دہانی اور برآمدات بڑھانے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جانا انتہائی خوش آئند ہے ،اکتوبر میں پاکستان میں منعقدہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش کی کامیابی کیلئے مالی معاونت میں اضافے کی درخواست پر مثبت رد عمل ظاہر کرنے پر وزیر تجارت کے مشکور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ریاض احمد نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ،لطیف ملک ، میجر (ر) اختر نذیر سمیت کارپٹ انڈسٹری کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی زیر صدارت ای ڈی ایف کے اجلاس میں برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے مشکلات کے حل اور برآمدات بڑھانے کے لئے اپنی مثبت تجاویز دیں جنہیں پذیرائی دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سمیت وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے افسران کی طرف سے تجاویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مستقبل کی تمام پالیسیاں مشاورت سے مرتب کی جائیں گی ۔ ریاض احمدنے بتایا کہ انہوں نے اجلاس کو اکتوبر میں پاکستان میں ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاریوںاور اس حوالے سے درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ہے ۔

وزیر تجارت نے نمائش کی کامیابی کیلئے مالی معاونت میں مزید اضافے کی درخواست پرمثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے جس پر پوری ایسوسی ایشن اور کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد ان کے انتہائی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کارپٹ سمیت کسی بھی انڈسٹری کی بہتری کیلئے جو بھی اقداما ت تجویز کئے جائیں ان پر بلا تاخیر عملدرآمد ہونا چاہیے ۔حکومت اپنے ایکسپورٹرز کو عالمی منڈیوں میں روایتی حریف بھارت سمیت دیگر ممالک کا مقابلے کرنے کیلئے نہ صرف بھرپور مراعات دے بلکہ پاکستانی مینو فیکچررز کی سر پرستی بھی کی جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب