برآمدات میں کمی، حکومت کا بیرون ملک ٹریڈ افسران کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

بیرون ملک تعینات ٹریڈ آفیسر ز کی کارکردگی جانچنے کے لیے نیا طریقہ کار مرتب کیا جائے اور خراب کارکردگی والے آفیسر ز کو وطن واپس بلالیا جائیگا، ذرائع

منگل 11 جولائی 2017 14:05

برآمدات میں کمی، حکومت کا بیرون ملک ٹریڈ افسران کیخلاف ایکشن کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2017ء) برآمدات میں کمی اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر حکومت نے بیرون ملک تعینات متعدد ٹریڈ آفیسرز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک تعینات کمرشل قونصلرزکی کارکردگی پروزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور وزارت تجارت کو ہدایت کی گئی تھی کہ بیرون ملک تعینات ٹریڈ آفیسر ز کی کارکردگی جانچنے کے لیے نیا طریقہ کار مرتب کیا جائے اور خراب کارکردگی والے آفیسر ز کو وطن واپس بلالیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈ آفیسرز کی کارکردگی کے لیے مرتب کردہ نئے طریقہ کار کے مطابق بیرون ملک تعینات سفرا، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، وزارت تجارت اور سیکریٹری تجارت ٹریڈ آفیسرز کی کارکردگی کے بارے میں اپنی اپنی رائے دیں گے اور ایسے افسران جن کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ تسلی بخش نہیں ہو گی انہیں واپس بلا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹریڈ آفیسرز کی کارکردگی جانچنے کے لیے نئی مرتب کردہ پالیسی وزیر اعظم ہاس کو ارسال بھی کر دی گئی ہے اور اب اس نئی پالیسی کے تحت بیرون ملک تعینات تمام ٹریڈ آفیسرز کی کارکردگی کا جائزہ لیاجا رہاہے۔

بیرون ملک تعینات سفرا، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) وزارت تجارت کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری تجارت نے ٹریڈ آفیسرز کے کارکردگی کے بارے میں اپنے ریمارکس دے دیے ہیں، صرف سیکریٹری تجارت کی جانب سے ٹریڈ آفیسرزکے بار ے میں ریمارکس آنا باقی ہیں۔سیکریٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ ہر ٹریڈ آفیسر کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے تمام آفیسرز کے ویڈیوانٹرویوز لے رہے ہیں اور ان کی کارکردگی کو جانچا جارہاہے۔

سیکریٹری تجارت کارکردگی کے بنیادی اشاریوں کے تحت افسران کے انٹرویوز لے رہے ہیں۔سیکریٹری تجارت کی جانب سے آفیسرز کے انٹرویوز کا سلسلہ رواں ہفتے مکمل کر لیاجائے گا اور افسران کی کارکردگی رپورٹ کو حتمی شکل دے کر خراب کارکردگی والے افسران کو واپس بلانے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ بیرون ملک تعینات ٹریڈ آفیسر ز کی جانب سے ناقص کارکردگی کی وجہ سے برآمدی شعبہ انحطاط کا شکار ہے اور درآمدات میں لگاتار اضافہ ہورہاہے۔واضح رہے کہ بیرون ملک تعینات ٹریڈ آفیسرز کی شاہ خرچیوں کا سلسلہ جاری ہے اور چند روزقبل ایک ٹریڈ آفیسر نے اپنی کاسمیٹک سرجری پر 45 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے اور یہ تمام رقم سرکاری خزانے سے ادا کی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی