روپے کی قدر کو مارکیٹ کی قوتوں کی صوابدید پر نہ چھوڑنے کا فیصلہ درست ہے،میاں زاہد حسین

برآمدات بڑھانے کیلئے روپے کی قدر کم کرنے کا مطالبہ بلا جواز ہے اس سے وقتی طور پر معمولی فائدہ ہوتا ہے جبکہ نقصان زیادہ ہے، سیکرٹری جنرل بزنس مین پینل

پیر 17 جولائی 2017 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سیکریٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقامی کرنسی کی قدر کو مارکیٹ کی قوتوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ برآمدات بڑھانے کیلئے روپے کی قدر کم کرنے کا مطالبہ بلا جواز ہے کیونکہ اس سے وقتی طور پر معمولی فائدہ ہوتا ہے جبکہ اسکا نقصان زیادہ ہے۔

برآمدات کیلئے کرنسی کی قدر کم کرنے کی کوئی حد ہونی چاہیئے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونیو الے ایک بیان میں کہا کہ کرنسی کی قدر کم کرنے سے درآمد کیا جانے والا خام مال بھی مہنگا ہو جاتا ہے جس سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہوتا ہے ، درآمدات مہنگی ہو جاتی ہیں جبکہ شرح نمو پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

روپے کی قدر کم کرنے سے جہان غیر ملکی قرضے اور ان پر ادا کیئے جانا والا سود بڑھ جاتا ہے وہیں ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جبکہ درآمدات جو برآمدات سے بہت زیادہ ہیں مہنگی ہو جاتی ہیں جس سے ملک بھر کی عوام متاثر ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے بہانے 1970 سے روپے کی قدر مسلسل کم کی جا رہی ہے جس سے پاکستان غیر ملکیوں کیلئے ایک منڈی بن کر رہ گیا ہے جبکہ تجارتی اور جاری حسابات کا خسارہ ایک مستقل مسئلہ بن گیا ہے جسے ترسیلات اور قرضوں کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔ ہماری برآمدات بیس ارب سے کم جبکہ درآمدات تقریباً 53 ارب ڈالر ہیں جس نے معیشت کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف اور دیگر اداروں وماہرین کی جانب سے روپے کی قدر میں مزید کمی کا مطالبہ کسی صورت میں نہ مانا جائے۔ حکومت نے پانچ جولائی کو کرنسی کی قدر کو مصنوعی طور پر کم کرنے کا نوٹس لے کر اسے ناکام بنایا اور اب انھیں ایسے اقدامات کی ضرورت ہے کہ دوبارہ کوئی شخص انفرادی طور پر ایسا مہلک فیصلہ نہ کر سکے نہ اوپن مارکیٹ کے عناصرناجائز منافع کی خاطر ایسا کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ بینک ٹریژری بلز، انوسٹمنٹ بانڈز، کرنسی ٹریڈنگ اورا سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ پروڈکشن اور دیگر اہم شعبوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے جس سے معاشی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب