چین نے سا ل رواں کی پہلی ششماہی میں زائد پیداواری گنجائش میں مزید کمی کر دی

زائد پیداواری گنجائش میں کمی کیلئے مارکیٹ پاوراور قانون کے نفاذ کا استعمال کیا گیا ،یان پینگ چینگ

منگل 18 جولائی 2017 16:26

چین نے سا ل رواں کی پہلی ششماہی میں زائد پیداواری گنجائش میں مزید کمی کر دی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) ایک سینئر اہلکار نے منگل کو بتایا کہ مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کے پیش نظر حکومتی کوششوں کی بدولت چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں پیداواری گنجائش میں مزید کمی کی ہے۔قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی ) کے ترجمان یان پینگ چینگ نے تازہ ترین اعشاریوں کے حوالے سے کہا کہ سال رواں کے پہلے عشرے میں حکام نے زائد پیداواری صلاحیت میں کمی کیلئے مارکیٹ پاور اور قانون کے نفاذ کا استعمال کیا ، فولاد کی صنعت میں فرسودہ پیداواری گنجائش کا خاتمہ جاری رکھا گیا اورنئی اضافہ شدہ گنجائش کو سختی سے کنٹرول کیا گیا ، بالخصوص غیرمعیاری فولاد ی سلاخوں کی پیداوار پر جون کے اواخر میں پابندی عائد کر دی گئی ، اس طرح سال رواں کے اواخر کیلئے پروگرام کے مطابق مجوزہ سند گیر تحقیقات شروع ہو گئی ہیں، کوئلے کی پیداوار کے سلسلے میں قریباً 112ملین ٹن پسماندہ گنجائش کو مارکیٹ سے خارج کیا گیا اس طرح 74فیصد کا سالانہ ہدف مکمل کر لیا گیا ، کوئلے کی زیادہ گنجائش میں کمی کی کوششوں کی وجہ سے شعبے کی صحت مندانہ اور پائیدار ترقی کو فروغ حاصل ہوا ، خاص طورپر کوئلے کی کمپنیوں کے کاروبار ی حالات بہتر ہو گئے، سال رواں کے پہلے پانچ مہینوں میں ملک کی کوئلے کی سب سے بڑی کمپنیوں کو 123.4بلین یوآن (18.13بلین امریکی ڈالر ) کا مجموعی منافع رجسٹرکیا جو کہ گذشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت سے 120بلین یوآن زیادہ ہے،زائد پیداواری گنجائش میں مسلسل کمی سے سپلائی سائیڈ سٹرکچرل اصلاحات کے مثبت اثرات میں اضافہ ہوا کیونکہ مارکیٹ حالات میں نمایاں بہتری آئی ۔

(جاری ہے)

یان نے کہا کہ زومبائی کمپنیوں کی بڑی تعداد کی مارکیٹ سے واپسی کے پیش نظر اہم صنعتی کھلاڑیوں کو وسائل کی تخصیص اور پیداوار کی منصوبہ بندی میں بڑا کردار مل جائے گا جس سے ان کی کاروباری کارکردگی اور مارکیٹ تعلقات مزید بہتر ہونگے ، چین کی اقتصادی پیداواری شرح میں سال رواں کی پہلی ششماہی میں توقع سے بہتر 6.9فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت ملک 2017ء میں اپنے پیداواری ہدف کو بآسانی پورا کرنے کے راستے پر گامزن ہو گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی