امریکہ کمرشل ڈپلومیسی کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پرزیادہ توجہ دے رہا ہے، امریکی کمرشل قو نصلر

جمعہ 21 جولائی 2017 17:30

امریکہ کمرشل ڈپلومیسی کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پرزیادہ توجہ دے رہا ہے،  	امریکی کمرشل قو نصلر
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) پاک امریکہ دو طرفہ تجارت میں برابر اضافہ ہو رہا ہے جبکہ امریکہ نے 2016ء میںپاکستان کو 2.1بلین ڈالرکی برآمدات کیں جبکہ رواںسال کے پہلے 5ماہ کے دوران امریکی برآمدات کا حجم1.3بلین ڈالر رہا ۔ یہ بات امریکہ کے کمرشل قو نصلر سٹیفن پی نوڈ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کمرشل ڈپلومیسی کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پرزیادہ توجہ دے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ کمرشل قونصلر کے دفاتر اسلام آباد سے کراچی منتقل کئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ چو نکہ کراچی کے بعد فیصل آباد پاکستان کا اہم تر ین بزنس مرکز ہے اس لئے وہ خود یہاںکا دورہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حالانکہ اس سے اسی شہرکے صنعتی ،تجارتی اور کارو باری معاملات کو لاہور میں امریکہ کا قو نصلیٹ ہی دیکھ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے جی ڈی پی میں 20فیصدکا اضافہ اس کے خوشحال مستقبل کی علامت ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ دونوں ملکوں کی بز نس کمیونٹی میں قریبی روابطہ اور ایک دوسرے کو ضروری معلومات کی فراہمی کیلئے گزشتہ 5 سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مواقعوںکے بارے میں کانفرنسیں ہو رہی ہیں۔ گزشتہ برس یہ کانفرنس نیو یارک میں جبکہ 2015 میں یہ اسلام آباد میں ہوئی۔

توقع ہے کہ اس سال نومبرمیں یہ کانفرنس دوبارہ پاکستان میں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی کئی کمپنیاں امریکہ میں اپنے دفاتر کھول رہی ہیں جبکہ یو ایس کمرشل سروس ڈیپارٹمنٹ اس سلسلہ میں انہیں ضروری معلومات اور سہولتیں بھی مہیا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ کے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ادارے بھی پاکستان میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جن میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

پاکستان میں امریکی کمپنیوں کو درپیش چیلنجوں کے حوالے سے مسٹر سٹفین نے کہا کہ توانائی ، لیبر اور سیکورٹی جیسے چیلنج ہیں جو پاکستان کے صنعتکاروں کو بھی درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرمایہ کاروں کو چاہیئے کہ وہ امریکہ کے ایس ایم ای سیکٹر میںسے اپنے لئے مناسب شراکت دارتلاش کریں تا کہ نہ صرف انہیں سرمایہ اور نئی ٹیکنالوجی مل سکے بلکہ ان کی مصنوعات کی برآمدات کیلئے بھی مزید راہیں کھل سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ کی کمرشل سروسز بھی انہیں اس سلسلہ میں ضروری سہولتیں اور راہنمائی مہیا کرے گی۔ امریکہ میں سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ انویسٹمنٹ اِن امریکہ سمٹ ہوئی تھی جس میں دس پاکستانی کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔ اسی طرح اس سال مجموعی طور پر تقریباً 20 تجارتی وفود کا تبادلہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وفاقی ، صوبائی حکومتوں اور میونسپل اداروں سے بھی رابطہ میں ہیں تا کہ ان کو ہر سطح پر سہولتیں مہیا کی جا سکیں۔

اسی طرح کاروبار کرنے کیلئے بھی آسانیاں پیدا کرنے کیلئے پاکستان کی حکومت کی مدد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مصنوعات کیلئے امریکی منڈیوں تک مزید رسائی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان میں کام کرنے والی پیزا ہٹ کے آؤٹ لٹس کی تعداد 75 سے بڑھا کر 150 کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئس کریم بنانے والی ایک معروف امریکی کمپنی بھی پاکستان آرہی ہے جس سے امریکہ سرمایہ کاری مزید بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ میں دفاتر کھولنے والے پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولتیںمہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں وہ کسی وقت بھی ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر رانا سکندر اعظم خاں نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کو ملکی صنعت و تجارت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی گزشتہ چھ دہائیوں پر محیط ہے جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی دونوں ملک ایک دوسرے کے اتحادی رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صنعتی اور معاشی ترقی میں بھی امریکہ نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 123 ارب ڈالر سے زیادہ کا مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اس کے 70 ہزار فوجیوں نے بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ ہمارا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے لیکن اس کے باوجود اب بھی ہماری باہمی تجارت میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی کساد بازاری کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جن کے ازالہ کیلئے امریکہ کو اپنی موجودہ تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں بڑے مواقع پیدا ہونگے اور ان میں امریکہ کو بھی حصہ لینا چاہیئے۔

اس سے قبل فیصل آباد کے بارے میں ایک دستاویز ی فلم بھی پیش کی گئی جبکہ سوال وجواب کی نشست میں سابق صدر انجینئر رضوان اشرف ، انجینئر سہیل بن رشید اورمرزا توصیف احمد نے حصہ لیا۔ آخر میں رانا سکندر اعظم نے امریکی کمرشل قو نصلرمسٹر سٹفین پی نوڈ جبکہ سابق صدر خالد حبیب نے مس این ایل میسن پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف اور انجینئر رضوان اشرف نے انڈریوڈویلر اکنامک آفسیر لاہور قونصلیٹ جنرل کو فیصل آباد چیمبر کی اعزازی شیلڈ یں پیش کیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور