فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 2017-18 کا انتخابی عمل مکمل طور پر غیر جانبدار انہ ہوگا۔ میاں آفتاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:50

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 2017-18 کا انتخابی عمل مکمل طور پر صاف، شفاف اور غیر جانبدار انہ ہوگا اور اس سلسلہ میں چیمبر کے میمورنڈم آف آرٹیکلز میں دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔ یہ بات چیمبر کے الیکشن کمیشن کے سینئر رکن میاں آفتاب احمد نے آج الیکشن کمیشن کے اجلاس میں اب تک کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابی شیڈول کے مطابق چیمبر کے Provisionalووٹروں کی فہرستیں نوٹس بورڈ پرآویزاں کرنے کے علاوہ ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی شیڈول کے مطابق ووٹروں کی حتمی لسٹ 21اگست 2017 ء کو چیمبر کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ چیمبر کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی جائیگی۔

(جاری ہے)

مجلس عاملہ کی خالی ہونے والی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی 22 اگست تک داخل کرائے جا سکیں گے ۔

اسی طرح خواتین کی ایک مخصوص نشست کیلئے بھی کاغذات اسی تاریخ کو وصول کئے جائیں گے۔ جانچ پڑتال اور اپیلوں کے مرحلہ کے بعد نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 9 ستمبر کو جاری کر دی جائیگی جبکہ کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ 12 ستمبر ، ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے پولنگ 13 ستمبراور خواتین کی نشست کیلئے پولنگ 14 ستمبر کو ہوگی۔ پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوگی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان فوری طور پر کر دیا جائیگا۔

مجلس عاملہ کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے ممبران ، صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی 15 ستمبرتک داخل کرا سکیں گے ۔ ان کاغذات کی جانچ پڑتال 16 ستمبر کو ہوگی اور اسی روز ان کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی۔ ان عہدوں کیلئے پولنگ 18 ستمبرکوہوگی تاہم نتائج کا باضابطہ اعلان 27 ستمبر کو چیمبر کے سالانہ اجلاس عام میں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے دوران ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جائیگی جس میں ہر شخص انتخابی عمل میں بلا خوف و خطر حصہ لے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرائی جائیگی تاکہ ممبران اپنی آزادانہ رائے کے مطابق نئی قیادت کاانتخاب کر سکیں۔ میاں آفتاب احمد نے چیمبر کے سیکرٹری جنرل کو ہدایت کی کہ وہ دفتری اوقات کار کے دوران الیکشن بارے معلومات حاصل کرنے والوں کی ہر ممکن راہنمائی کریںاور الیکشن شیڈول پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے۔

سیکرٹری جنرل عابد مسعود نے بتایا کہ اس دفعہ مجلس عاملہ کیلئے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کی سات سات نشستوں کے علاوہ خواتین کی ایک مخصوص نشست کیلئے انتخاب ہوگا۔ مزید برآں پرانے ممبران جو کسی وجہ سے تجدید رکنیت نہیں کرا سکے انہیں تجدید کے بعد ووٹ ڈالنے کیلئے 2 سال کی بجائے ایک سال کی مدت درکار ہوگی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے رکن شاہد احمد شیخ نے پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ حاجی محمد شفیع نے دعائے خیر کرائی۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی