نئے مالی سال کے پہلے ماہ خام تیل اور پیٹرول کی درآمد میں اضافہ

جمعرات 10 اگست 2017 19:22

نئے مالی سال کے پہلے ماہ خام تیل اور پیٹرول کی درآمد میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران خام تیل اور پٹرول کی در آمد میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ فرنس آئل اور ڈیزل کی در آمد میں کمی دیکھی گئی۔آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی کے دوران خام تیل کی در آمد 25 فیصد اضافے سے 8 لاکھ 88 ہزار ٹن کے قریب رہی جس میں سے ایک لاکھ71 ہزار 510 ٹن خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹس مورنگ پر در آمد کیا گیا۔

جون میں خام تیل کی در آمد 7 لاکھ 8 ہزار ٹن سے زائد رہی تھی جس میں سے ایک لاکھ37 ہزار661 ٹن خام تیل بائیکو ریفائنری کی جانب سے در آمد کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی ریفائنریوں کی پیداواری استعداد میں اضافے کے باعث گزشتہ ماہ خام تیل کی در آمد میں اضافہ رہا۔

(جاری ہے)

پٹرول کی در آمد گزشتہ ماہ 19فیصد اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ جون میں پٹرول کی در آمد 3 لاکھ 72ہزار ٹن سے زائد رہی تھی، طیاروں میں استعمال ہونیوالے ایندھن جیٹ فیول کی در آمد گزشتہ ماہ106فیصد اضافے سے 21673ٹن رہی جبکہ جون میں 10493ٹن جیٹ فیول در آمد کیا گیا تھا۔

بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے تیل فرنس آئل کی در آمد گزشتہ ماہ 6 فیصد کی معمولی کمی سے 6 لاکھ 78 ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ جون میں فرنس آئل کی در آمد 7 لاکھ 24 ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر تھی۔ڈیزل کی در آمد گزشتہ ماہ 3 فیصد کمی سے 2 لاکھ 83 ہزار ٹن رہی جبکہ جون میں ڈیزل کی در آمد 2 لاکھ 92 ہزار 597 ٹن تھی۔ نیفتھا کی برآمد جولائی میں 6 فیصد کمی سے 36 ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ جون میں 38388 ٹن نیفتھا بر آمد کیا گیا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور