ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے کا 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر صارفین کے لئے 70 فیصد کا رعایتی پیکیج

ہفتہ 12 اگست 2017 23:04

ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے کا 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر صارفین کے لئے 70 فیصد کا رعایتی پیکیج
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے اشیاء کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی کے ساتھ قوم کو بھرپور پیشکش کر رہے ہیں۔ اس یوم آزادی کے موقع پر ایچ بی ایل اور دراز ڈاٹ پی کے نے 13 اور `14 اگست کو ایچ بی ایل یوم آزادی شاپ فیسٹ کے نام سے اپنے صارفین کو سال کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کا موقع فراہم کیا ہے۔ 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر اشیاء کی قیمتوں میں 70 فیصد رعایت صارفین کو حاصل ہوگی۔

ایچ بی ایل کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ رکھنے والوں کو اضافی رعایت بھی دستیاب ہوگی۔ 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں عوام ایچ بی ایل اور دراز کے ساتھ شریک ہوں جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے ڈیجیٹل کلچر اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لئے آگے کیا ہوگا کے بھرپور پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایچ بی ایل گلوبل کنزیومر بینکنگ کے سربراہ عامر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم اپنے صارفین کی آسائش کے لئے نت نئے طریقے ایجاد کر رہے ہیں اور ’’داراز‘‘ کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان میں ای کامرس کارڈ کے استعمال کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے‘‘۔

داراز یوم آزادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر مختلف اشیاء کی معمول کی فروخت کے ساتھ ساتھ اشیاء پر ناقابل یقین رعایت اور بعض نئے اقدامات کا اعلان بھی ہوگا جن کا حیران کن اعلان ابھی باقی ہیدراز کے منیجنگ ڈائریکٹر زین سہروردی نے کہا کہ ایچ بی ایل یوم آزادی شاپ فیسٹ ہمارے صارفین کے لئے انتہائی اہم اقدام ہے جو کہ پاکستان کے طول و ارض میں پھیلے ہوئے ہیں۔

ان دو دنوں میں ہمارے صارفین تمام کیٹیگریز کے برانڈز پر 70 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے جو کہ ان کے لئے ہماری آزادی کا تحفہ ہے۔13 اگست کی نصف شب سے شرو ع ہونے والے جشن آزادی کا انتظار کرتے ہوئے اپنی پسند کی فہرست تیار کریں، ان کیلنڈروں کو سبز رنگ سے نشان زدہ کریں اور ’’دراز‘‘ ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ یہ اپنے جذبات کو نئے سرے سے ابھارنے کا وقت ہے اور ترقی پسند پاکستان صرف نام کا ہی نہیں ہوگا بلکہ عملی طور پر ہم آپ کو اس میں شریک دیکھیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..