پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر مندی ، 100انڈیکس 43100کی نفسیاتی حد سے گرگیا

سرمایہ کاری مالیت میں مزید8ارب روپے سے زائد کی کمی،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت12.47فیصد زائد جبکہ53.70فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی

جمعہ 18 اگست 2017 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل جاری جمعہ کو بھی اتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پرمندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 43100کی نفسیاتی حد سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید8ارب روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت12.47فیصد زائد جبکہ53.70فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز کی جانب سے انرجی، بینکنگ اور آٹوسیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار آغاز49پوائنٹس کے اضافے سے ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 43185پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کی باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 42348پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاتاہم اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور میوچل فنڈ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 43000کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

(جاری ہے)

۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس57.68پوائنٹس کمی سے 43078.38پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور 378کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں154کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،203کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔جمعہ کو 18کروڑ81لاکھ36ہزار350شیئرزکا کاروبار ہواجوجمعرات کی نسبت 2کروڑ8لاکھ71ہزار220شیئرزکم ہے۔

سرمایہ کاری مالیت میں8ارب17کروڑ37لاکھ45ہزار524روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 89کھرب91ارب12لاکھ50ہزار857روپے ہوگئی۔قیمتوں کے اتارچڑھائوکے حساب سے نیسلے پاکستان کی سرگرمیاں سرفہرست رہیں، جس کے حصص کی قیمت374.00روپے اضافے سی11014.00روپے اورماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 67.11روپے اضافے سے 1772.44روپے پر بندہوئی۔

نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت155.00روپے کمی سی2945.00روپے جبکہ کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت115.00روپے کمی سی2325.00روپے پر بندہوئی۔جمعہ کو اے ذی گارڈ نائن کی سرگرمیاں ایک کروڑ81لاکھ55ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت1روپے اضافے سے 16.26روپے اور عائشہ اسٹیل مل کی سرگرمیاں 1کروڑ42لاکھ57ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیںجس کے شیئرزکی قیمت6اضافے سے 20.86روپے پر بندہوئی۔جمعہ کو کے ایس ای 30انڈیکس10.89پوائنٹس اضافے سے 22198.65پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس70.05پوائنٹس اضافے سے 72517.47پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 29.02پوائنٹس اضافے سے 30621.32پوائنٹس پر بندہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں