ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم نے زندگی کی 72بہاریں دیکھ لیں

اتوار 10 ستمبر 2017 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء)ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم 72برس کی ہو گئیں ۔زیبا بیگم کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں چار نگار ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔ 10 ستمبر 1945 کو برطانوی دور حکومت میں پنجاب کے شہر انبالہ میں جنم لینے والی شاہین کو دنیا زیبا کے نام سے جانتی ہے ۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم چراغ جلتا رہا سے کیا ۔

زیبا نے اپنے کیریئر میں 90سے زائد فلموں میں کام کیا ۔اپنے شوہر اداکار محمد علی مرحوم کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا ۔ ان کی فلمی جوڑی وحید مراد اور کمال کے ساتھ بھی مقبول ہوئی ۔ ارمان ، ہیرا اور پتھر ، توبہ ، باجی ، محبت ، انسان اور آدمی ، جب جب پھول کھلے ، محبت زندگی ہے اور پھول میرے گلشن کا ان کی قابل ذکر فلموں میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ زیبا اور محمد علی کی فلم چراغ جلتا رہا کو اس حوالے سے بھی تاریخ میں خاص اہمیت حاصل ہے کہ اس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔اداکارہ زیبا نے یوں تو کئی اداکاروں کے ساتھ فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا لیکن ان کی جوڑی اداکار محمد علی کے ساتھ بہت پسند کی گئی ، زیبا نے اداکار سدھیر سے 1964 میں شادی کی تھی مگر یہ شادی دو سال تک قائم رہی اور اس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی ۔

بعد میں انہوں نے 1967 میں اداکار محمد علی سے محبت کی شادی کی جو محمد علی کی موت تک قائم رہی ۔ زیبا کو فلم انڈسٹری میں انتہائی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے انہیں بھابھی کے لقب سے پکارتے ہیں ۔ اداکارہ زیبا نے وحید مراد کے ساتھ بھی فلم ارمان میں لازوال اداکاری کا مظاہرہ کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا