ہفتہ وار رپورٹ، روئی کا بھائو اتار چڑھا کے بعد مستحکم ،اسپاٹ ریٹ میں فی من 200 روپے کا اضافہ،پھٹی کی رسد میں اضافہ کاروباری حجم بڑھ گیا

اتوار 10 ستمبر 2017 15:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کو عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد منگل کو کھلنے والی کاٹن مارکیٹ میں امریکہ کے وافر مقدار میں کپاس پیدا کرنے والی ٹیکسٹائل ریاست میں زبردست طوفان اور سیلاب کے باعث کپاس کی فصل کو نقصان ہونے کی خبروں کے زیر اثر نیویارک کاٹن مارکیٹ میں روئی کے وعدے کے بھائو میں زبردست تیزی کی گھن گرج بین الاقوامی کپاس پیدا کرنے والے ممالک جس میں پاکستان بھی شامل ہے وہاں روئی کے بھائو میں اضافہ کا رجحان رہا گو کہ نیویارک وعدے کے بھائو میں فی پائونڈ 5تا 7امریکن سینٹ کا غیر معمولی اضافہ ہوکر بھائو 67 امریکن سینٹ سے بڑھ کر 75 امریکن سینٹ کی اونچی سطح پر پہنچ گیا جس کے زیر اثر مقامی کاٹن مارکیٹ میں ٹیکسٹائل ملز اور کپاس کے نجی برآمد کنندگان نے کپاس کی خریداری میں اضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث روئی کے بھائو میں 150تا 200روپے اضافہ ہوگیا تھا لیکن جمعرات کے روز نیویارک کاٹن کے بھائو میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ریکشن آنے اور بین الاقوامی کپاس کے بیوپاری نے مقامی کاٹن مارکیٹ سے اونچے بھائو پر وافر مقدار میں روئی کے سودے کئے ہوئے تھے اس نے کپاس ان کے معیار کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر سودے چھوڑ دیئے جس کی مارکیٹ میں "ڈبل سیلنگ" آنے سے بھی مارکیٹ پر دبائو دیکھا گیا۔

صوبہ سندھ میں روئی کا بھائو فی من 6000تا 6150روپے پھٹی کا بھائو فی 49 کلو 2600تا2800روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھائو فی من6200تا 6300روپے پھٹی کا بھائو فی40کلو2600تا2900روپے ریکارڈ کیاگیا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 200روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6100روپے کے بھائو پر بند کیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ امریکہ کی فلوریڈاریاست میں "ارما" نامی شدید طوفان آنے کی خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔

آئندہ دنوں میں پھٹی کی رسد میں اضافہ ہوگا کاروباری حجم بھی بڑھے گا لیکن روئی کے بھائو مجموعی طورپر مستحکم رہنے کی توقع بتائی جاتی ہے کیوں کہ اس بھائو پر ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کا کاٹن یارن فروخت ہورہا ہے خصوصی طور پر "ڈینم" بنانے والی ملیں وافر مقدار میں کاٹن یارن خرید رہی ہیں۔ نسیم عثمان کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر میں کہا جا رہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد پر 4فیصد تک ڈیبٹ دینے کا اعلان کرنے والی ہے اگر ایسا ہوا تو روئی کی مانگ میں اضافہ ہوجائیگا فی الحال کپاس کی فصل مجموعی طورپر تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پیداوار ایک کروڑ 26 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز