اقوام عالم میں پاکستان کے ایک پر امن ملک ہونے کا پیغام گیا ہے ،پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے‘خواجہ خاور رشید

دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک میںپر امن ماحول کی وجہ سے کرکٹ کے دروازے کھولنے کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار ہو گی

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) پاکستان ڈائز اینڈ کیمیکل مرچنٹ ایسوسی ایشن(پی ڈی سی ایم اے پنجاب ریجن) کے صدر و ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے ورلڈ الیون ٹیم کے عالمی کر کٹرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اقوام عالم میں پاکستان کے ایک پر امن ملک ہونے کا پیغام گیا ہے اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے،دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک میںپر امن ماحول کی وجہ سے کرکٹ کے دروازے کھولنے کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار ہو گئی۔

انہوں نے کہاکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے مزید بہتر پلان کی ضرورت ہے۔ٹریفک کے جام رہنے سے عام شہری سمیت ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنس جاتی ہے جو افسوسناک بات ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں اس سیریز کے علاوہ بھی ٹریفک کی صورت حال بہتر نہیں ہے جس کو بہتر کرنے کیلئے انتظامیہ کو ترقی یافتہ ممالک کی طرح پلاننگ کرنا ہو گی۔انہوں نے مزید کہاکہ ورلڈ الیون کے عالمی کر کٹرز کی پاکستان آمد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے جس سے پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی راہ ہموار ہو گی اور امید ہے کہ بین الاقوامی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

پنجاب حکومت نے ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین میچوں کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں جو عالمی معیار کے ہیں۔امید ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹرز پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے اور شائقین کرکٹ کیلئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔کرکٹ سے محبت رکھنے والے بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور زندہ دلان لاہور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔کرکٹ ہماری قوم کا جنون ہے،بڑی تعداد میں عوام نے اس سیریز کا خیر مقدم کرکے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں