چینی تاجروں کے چھ رکنی وفد کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں سے ملاقات

منگل 19 ستمبر 2017 23:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) چینی تاجروں کے چھ رکنی وفد نے منگل کو فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور دونوں ممالک میں تجارتی مواقع اور باہمی تعاون کا جائزہ لیا ۔ چینی ریاستی ملکیتی کمپنی ہائی ٹیک گروپ سے تعلق رکھنے والے وفد نے شاہو زینگ کی قیادت میں قائم مقام صدر منظور الحق ملک ،نائب صدر مرزا اختیار بیگ سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پردیگر اعہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شاہو زینگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائیل لومز بند ہونے کی طلاعات مل رہی ہیں جس پرافسوس ہے لیکن اس بات کو مد نظررکھنا بھی ضروری ہے کہ اگر مشینری اور لوکیشن درست نہ ہو تو ایسی یونٹس کو بند کرنا زیادہ بہتر ہے تاکہ توانائی اور کاٹن کا ضیاع نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاٹن بہت اچھی ہے ،اسپننگ اور ویونگ مضبوط شعبے ہیں توانائی بحران سے صنعتیں دوچار ہیں لیکن اب توانائی بحران بھی ختم ہونے جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکسٹائل ،ٹاول سمیت بعض شعبوں میں چین بھی مقابلہ نہیں کرسکتا ۔پاکستانی صنعتکار چینی مشینری کا استعمال کرکے اپنی پیدواربڑھا سکتے ہیں چین دنیا کا سب سے بڑی صارف مارکیٹ ہے جس کا پاکستانی برآمد کنندگان کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا سی پیک انفرااسٹرکچر منصوبہ ہے لیکن اس سے صنعتی ترقی کے مواقع بھی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھے اورملازمین کا زریعہ آمدن میں اضافہ ہو ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چینی حکومت ٹیکسٹائیل شعبے کو درآمدی کاٹن پر درآمدی ڈیوٹی میں رعائت دے رہی ہے ۔منظور الحق ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے لئے دونوں ممالک کے اسٹیک ہولڈرز کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہے اور کاروباری مواقع بڑھانے کے لئے جوائنٹ وینچرسمیت دیگرآپشنز پر غور کیا جائے مرزا اختیار بیگ کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائیل سیکٹر میں روایتی انداز سے آگے بڑھ کر جدید تقاضوں کے مطابق صنعتوں کو ڈھالنا پڑے گا ۔

اس موقع پر وفد کو یادرگاری شیلڈ بھی دیا گیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..