ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی ملک میں ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ریسرچ، ویلیو ایڈیشن اور پیکیجنگ کا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے،میاں زاہد حسین

بدھ 20 ستمبر 2017 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء)بزنس مین پینل کے سینئروائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی ملک میں ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ریسرچ، ویلیو ایڈیشن اور پیکیجنگ کا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جبکہ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور بزنس مین پینل سندھ زون کے چیئرمین ذکریا عثمان نے کہا ہے کہ وہ ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار یو بی جی گروپ کی کارکردگی پر جلد وائٹ پیپر جاری کریں گے، ملک میں تاجروں کی تقسیم اور ایکسپورٹ کی تاریخی کمی یوبی جی کی مرہون منت ہے۔

کراچی میں اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، ویلیو ایڈیشن اور پیکیجنگ پر کام کیا جاتاہے اور پوری دنیا اسی کے ذریعے اپنی ایکسپورٹ بڑھاتی ہے تاہم ٹی ڈیپ میں بیٹھ کریوبی جی کے سرپرست نے ملک میں ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ایسا کوئی کام نہیں کیا بلکہ ان کا کارنامہ تو ایکسپورٹ میں تاریخی کمی کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے فیڈریشن کے آنے والے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ہم نے الیکشن کی بھر پور تیاری کی ہے اور رواں الیکشن میں ان کی کارکردگی دیکھ کر تاجر ہمارے ساتھ ہوں گے اورہم بڑا سرپرائز دیں گے۔اس موقع پر ذکریا عثمان نے کہا جلد پریس کانفرنس کے ذریعے فیڈریشن ہائوس میں برسر اقتدار گروپ کے کارناموں کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے، ٹی ڈیپ میں تاجر سربراہ کی مدت کے دوران بر آمدات مسلسل تنزلی کا شکار رہیں، تاجر برادری اب مستقل کس منہ سے حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ ٹی ڈیپ کا سربراہ بزنس کمیونٹی سے لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹریڈ ڈیلولیپمنٹ اتھارٹی میں کام کیا جاتا تو آج ملک کی ایکسپورٹ کا حال یہ نہ ہوتا، ملکی تاریخ میں ایکسپورٹ کی تاریخی کمی اور تاجروں کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا یو بی جی اور ایس ایم منیر کا واحد کارنامہ ہے۔ذکریا عثمان نے مزید کہا کہ جب ویت نام جیسا ملک 125ارب روپے کی ایکسپورٹ کرسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتی ،آج ملک میں انڈسٹری بند ہورہی ہے، مزدور بے روز گار ہورہا ہے اور یو بی جی کے لیڈر ہر ماہ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، ٹی ڈیپ سے تاجر سربراہ کے استعفی کے بعد اب ایکسپورٹ میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔#

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب