ٹیلی نار پاکستان خیبرپختونخوا میں اپنی کوریج کو مزید بڑھاتے ہوئے عوام کو مزید سہولیات فراہم کرئیگا ، صوبائی حکومت ان کو ہرممکن تعاون فراہم کرئیگا ،صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی ٹیلی نار کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:11

ٹیلی نار پاکستان خیبرپختونخوا میں اپنی کوریج کو مزید بڑھاتے ہوئے عوام کو مزید سہولیات فراہم کرئیگا ، صوبائی حکومت ان کو ہرممکن تعاون فراہم کرئیگا ،صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی ٹیلی نار کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے مواصلات کے شعبے میںٹیلی نار پاکستان کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون کمپنی ٹیلی نارخیبرپختونخوا کے شہروںاوردوردراز علاقوں میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے اور مذکورہ مواصلاتی کمپنی کی انٹرنیٹ سہولیات سے عوام زیادہ مستفید ہورہے ہیں جس نے روائتی انٹرنیٹ ذرائع کی ضرورت کو ختم کردیا ہے ،ٹیلی نار پاکستان خیبرپختونخوا میں اپنی کوریج کو مزید بڑھاتے ہوئے عوام کو مزید سہولیات فراہم کرے گا جس کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے ان کو ہرممکن تعاون فراہم کیاجائے گا۔

وہ بروز جمعرات اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاورمیں بین الاقوامی مواصلاتی کمپنی ٹیلی نارکمپنی کے ایک اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد میں ٹیلی نار کے پاکستان کے لئے ڈائریکٹر پبلک اینڈ گورنمنٹ افیئرز رضا ذوالفقار کی قیادت میں صوبائی وزیر سے ملاقات کی جبکہ وفد کے دیگر شرکاء میں ٹیلی نار خیبرپختونخوا کے ریجنل منیجر ارباب فرحان، ایگزیکٹیوآفیسر پبلک اینڈ گورنمنٹ افیئرز پاکستان محمد عرفان شامل تھے جبکہ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری خزانہ محمد ادریس بھی موجود تھے۔

ٹیلی نار کمپنی کے نمائندوں نے صوبائی وزیر سے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا اور ان کو خیبرپختونخوا میں کمپنی کی خدمات اورآئندہ کے لئے مجوزہ پلان پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیلی نار کمپنی ٹیلی فون سروس کے ساتھ ساتھ بہترین معیار کے انٹرنیٹ سہولیات بھی فراہم کررہی ہے جس کی وجہ سے صارفین آسان ذریعے سے ہرجگہ پرانٹرنیٹ کی سہولیات سے مستفید ہوررہے ہیںاور خاص طورپر ٹیلی نار کی اس سہولت سے ریسرچ کرنے والوں کو زیادہ فوائد حاصل ہیں جن کو ضرورت کے مطابق ہرجگہ پرکمپنی نے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ٹیلی نار کی انٹرنیٹ سروس نے انٹرنیٹ کی دیگر روایتی سہولیات کی ضرورت کو ختم کیاہے اورتمام لوگ ٹیلی نار انٹرنیٹ کے ذریعے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اوردیگر ذرائع سے ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ٹیلی نار کمپنی صوبے میںاپنی کوریج کو مزید بڑھا ئے تاکہ جن علاقوں میں اس کی خدمات کی ضرورت ہے وہاں بھی اس کی سہولیات سے لوگ استفادہ حاصل کریں۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میںسرمایہ کاری کو فروغ دینے پر خاص توجہ دے رہی ہے اور امن وامان کے لحاظ سے بھی صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول اب بالکل ساز گارہے لہٰذا ٹیلی نار کی سرمایہ کاری کو صوبائی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کو ہرممکن تعاون فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ٹیلی نار کمپنی کے کنٹری ڈائریکٹر پبلک اینڈ گورنمنٹ افیئرزرضا ذوالفقار نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلی نار کی انوسٹمنٹ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میںکافی زیادہ ہے اورموجودہ حکومت کے پائیدار اقدامات کی بدولت یہ صوبہ کاروبار اورسرمایہ کاری کے لئے انتہائی اہم ہے۔

انہوںنے کہا کہ اس صوبے میں عوام کو زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے مزید انوسٹمنٹ کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جس کے دوررس نتائج حاصل ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ دوسال کے دوران خیبرپختونخوا میں کمپنی کے کوریج اورسہولیات کو بڑھانے کی غرض سے مرتب کردہ پلان کے بارے میں جلد ایک جامع پریزنٹیشن بھی صوبائی وزیر کو پیش کی جائے گی جس کے ذریعے مستقبل میں کمپنی کے منصوبوں کے بارے میں صوبائی وزیر کو آگاہ کیاجائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے