لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورٹیوٹا کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 26 ستمبر 2017 23:01

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد انڈسٹری کو ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی یقینی بنانا اور بالخصوص سیرامک سیکٹر کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور ٹیوٹا کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کی۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان، عرفان اقبال شیخ اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر عبدالباسط اور عرفان قیصر شیخ نے سیرامک ڈسپلے سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔ ٹیوٹا کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیوٹا تربیت حاصل کرنے والوں کی ملازمتوں پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقامی و غیرملکی کمپنیوں انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق نصاب مرتب کرکے ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ جی ڈی پی بڑھانے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کا فروغ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے پہلے ہی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرچکے ہیں۔ لاہور چیمبر اور ٹیوٹا کے درمیان اشتراک سے ہنرمند افرادی قوت کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی جس سے صنعتی شعبے کو فائدہ ہوگا اور برآمدات کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے ٹیوٹا کے تحت دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے لیے پالیسی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انہوں نے ٹیوٹا کے سربراہ پر زور دیا کہ نئے کورسز اور سلیبس وضع کرنے کے عمل میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو شامل کریں۔ صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرنہ ہونے کی وجہ سے بیشتر نوجوان بے روزگاری سے دورچار ہیں لہذا ٹیوٹا صنعتی ضروریات کو مدّنظر رکھ کر کورس مرتب کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا