اجمل بلوچ کا وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

جمعرات 5 اکتوبر 2017 21:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) مرکزی انجمن تاجراں پاکستان اور ٹریڈرزایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے نومنتخب صدر شیخ عامر وحید، سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار احمد مرزا کوعہدوں کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر احمد ملک، خالد چوہدری، ارشد عباسی، اختر عباسی، اشفاق چھٹہ، چوہدری اشرف فرزند، سید عادل انیس، فہیم خان، سعید بھٹی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قانون کرایہ داری نہ ہونے کی وجہ سے تاجر برادری میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے لہذا ایک حکومت منصفانہ قانون کرایہ داری کا بل جلد پارلیمنٹ سے پاس کرائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے بھی التماس کی کہ وہ اس صورتحال کانوٹس لیں اور پارلیمنٹ میں زیر التوا قانون کرایہ داری کے بل کو جلد پاس کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے تاجروں کے سب سے زیادہ مسائل کا تعلق سی ڈی اے سے ہے اور انشاء اللہ سی ڈی اے کے چیئرمین و مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے ملاقات کر کے مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تاجربرادی کے مسائل کو بہتر طور پر حل کرنے کیلئے چیمبر اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کا باہمی تعاون جاری رہے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار احمد مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مارکیٹوں میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں لہذا چیمبر ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر مارکیٹوں کی بہتر ترقی پر توجہ دے گا۔

مرکزی انجمن تاجراں پاکستان اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے خطاب میں اس امید کا اظہار کہا کہ چیمبر کے نومنتخب عہدیداران وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کرایہ داری کی عدم موجودگی سے تاجر پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی میاں عبدالمنان اور اسد عمر نے قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل اسمبلی میں جمع کرا رکھا ہے لہذا چیمبر کے عہدیداران مذکورہ بل کے نفاذ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری خالد چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں