لاہور چیمبر میں ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجرکنونشن

کاروباری برادری پریشان ہے، مسئلہ فورا حل کیا جائی: ملک طاہر جاوید تاجروں پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے سے مسائل مزید بڑھیں گے، مراعات دیکر ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائی: صدر لاہور چیمبر

پیر 16 اکتوبر 2017 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے تاجروں میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے، ایسے غیر منصفانہ ٹیکس نئے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی کریں اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں مزاحم ہونگے لہذا حکومت تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ودہولڈنگ ٹیکس فورا ختم کرے۔

لاہور چیمبر میں ودہولڈنگ ٹیکس پر ایک بڑے تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو صورتحال کا فوری نوٹس لیں کیونکہ ودہولڈنگ ٹیکس اور اس کے ساتھ صوابدیدی اختیارات کا بے جا استعمال کاروباری صورتحال خراب کررہے ہیں، ودہولڈنگ ٹیکس کے مسئلہ نے حکومت و تاجر برادری کے درمیان عدم اعتماد کی فضا پیدا کررکھی ہے جو معیشت کے مفاد میں نہیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، امجد علی جاوا، ناصر حمید خان، طاہر منظور چودھری، فہیم الرحمن سہگل، نعیم حنیف، محمد بشیر اور صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ٹیکس عائد کرکے حکومت نے ٹیکس وصولیوں میں اضافے کی کوشش کی لیکن اس کا فائدہ ہونے کے بجائے الٹا نقصان ہورہا ہے کیونکہ متعلقہ اداروں کے پاس فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان فرق جاننے کے لیے مستند ڈیٹا موجود نہیں ۔

کنونشن کے شرکاء نے کہا کہ اگر یکم نومبر تک یہ مسائل نہ ہوئے تو نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کرنے کے بجائے حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے کوئی اور دانشمندانہ طریقہ کار اختیار کرتی تو بہتر ہوتا۔ انہو ں کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تاجروں نے پہلے ہی بینکوں کے ذریعے لین دین کم کردیا ہے، اگر ان کی دہائی پر کان نہ دھرے گئے تو یہ بالکل بند ہوجائے گا جس سے ایف بی آر کو کو محاصل کے نام پر کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا ، اٴْلٹا تاجروں کا اعتماد متزلزل ہوجائے گا جو معیشت کے لیے تباہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کے لین دین پر ٹیکس عائد کرنا قطعی طور پر ایک غیر منطقی فیصلہ تھا جس نے ہنڈی و حوالہ اور نقد لین دین کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جبری ودہولڈنگ ٹیکس سے ایف بی آر کو اہداف حاصل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی لہذا اسے فوری طور پر ختم کرکے تاجر برادری کی مشاورت سے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے قابل فہم اقدامات اٹھائے جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز