سرحد چیمبر آف انڈسٹری کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے کمٹی قائم کرنے کا اعلان

پیر 16 اکتوبر 2017 22:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے نئے معاہدہ پر تحفظات کو دور کرنے ،ْ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مشکلات کی نشاندہی کرکے ان کے حل کیلئے سفارشات مرتب کرنے ،ْافغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے ،ْپشاور کے موجودہ ڈرائی پورٹ پر سہولیات کی فراہمی ،ْاضا خیل ڈرائی پورٹ کو آپریشنل بنانے اورپاکستان ریلوے کی جانب سے پشاور سے کراچی سپیشل کارگو ٹرین کا اجراء کرنے سمیت امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے سرحد چیمبر ،ْ ڈائریکٹریٹ آف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پاکستان ریلوے ،ْافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کاروبار سے وابستہ کاروباری افراد اور کلیئرنگ ،ْ فارورڈنگ اور بارڈر ایجنٹس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کمیٹی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدہ کی ایک ایک شق کا جائزہ لے گی اور پالیسی اور آپریشنل ایشوز کی نشاندہی کرے گی جو سفارشات کی شکل میں حکومت کو پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈرائی پورٹ اورریلوے سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس چیمبر ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرحد چیمبر کے نائب صدر ملک نیاز محمد ،ْسرحد چیمبر کی ڈرائی پورٹ اور ریلوے سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی ،ْڈائریکٹر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پشاورراشد حبیب ،ْایڈیشنل ڈائریکٹر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پشاورامجد الرحمان ،ْڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے پشاورحنیف گل ،ْپاک افغان جائنٹ چیمبر کے نائب صدر فیض محمد فیضی ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نعمان الحق ،ْ اکبر شیراز ،ْ عابد اللہ یوسفزئی اور شجاع محمد ،ْ گل افضل شنواری ،ْ فاروق احمد ،ْ عمار انصاری ،ْ امتیاز احمد علی اور صدر گل بھی موجود تھے ۔

سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے معاہدہ کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے مابین باہمی تجارت بھی متاثر ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ دونوں حکومتوں کی جانب سے ایسی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنا ہے جو نہ تو بزنس فرینڈلی ہیں اور نہ ہی ان پالیسیوں کے خاطر فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی نیگیٹو لسٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہUSAID کی ایک ٹیم نے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اُن سے ملاقات کی اور وہ بھی مشکلات کی نشاندہی کیلئے کمیٹی کی تشکیل چاہتے ہیں جوان کے حل کیلئے سفارشات مرتب کرے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الحق سرحدی نے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے معاہدہ پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہاکہ اس معاہدہ کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا کاروبار 70فیصد ایران کے راستے بندر عباس چاہ بہار منتقل ہوگیا ہے اس معاہدے پر نظرثانی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جمرود ٹرمینل پر افغانستان جانے والے ٹرکوں سے 2500روپے وصول کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے افغان حکومت نے خاک پلی کے نام پر پاکستان ٹرکوں سی10ہزار اور افغان ٹرکوں سے 5 ہزار روپے وصول کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آرایس آر او 121 کو ختم کرے تاکہ لوز کارگو لوڈ کرنے کی اجازت مل سکے ۔انہوں نے کہاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرکوں 100 فیصد چیکنگ سے بھی کاروبار میں مشکلات ہیںجسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پشاور ڈرائی پورٹ پر سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے ایکسپورٹ کا کام مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پشاور سے ایکسپورٹ سپیشل کنٹینر کارگو ٹرین کا اجراء کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پشاور ڈرائی پورٹ385 ری کنڈیشن گاڑیاں گذشتہ 3/4 سال سے کھڑی ہیں جس کی وجہ سے ڈرائی پورٹ پر ایکسپورٹ اور امپورٹ کا عمل متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے نے ان گاڑیوں پر 44 کروڑ روپے ڈیمبرج کلیم کر رکھا ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈیمبرج ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک اضا خیل ڈرائی پورٹ کو آپریشنل نہیں کیا جاتا تب تک موجودہ ڈرائی پورٹ میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ڈائریکٹر راشد حبیب اور ڈی ایس ریلوے حنیف گل نے سرحد چیمبر کے صدرزاہداللہ شنواری اور چیئرمین ڈرائی پورٹ اور ریلوے سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی ،ْ پاک افغان جائنٹ چیمبر کے نائب صدر فیض محمد فیضی اور ممبران کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور ان کے حل کیلئے سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا اور یقین دلایا کہ ڈائریکٹریٹ آف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پاکستان ریلوے مسائل کے حل کیلئے سرحد چیمبر کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھائے گا ۔

انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کی جانب سے کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کی راہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی