نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبہ کی تکمیل بروقت مکمل کی جائے : پیاف

ہماری اکانومی مہنگی بجلی کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔عرفان اقبال شیخ ، تنویر احمد صوفی ، خواجہ شاہزیب اکرم

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنزفرنٹ (پیاف) نی قومی اہمیت کے حامل نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ کے چاروں یونٹ اپریل 2018تک مکمل ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے، آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر ہونیوالے منصوبے کی پیداواری صلاحیت 969 میگا واٹ ہے۔ واپڈا ذرائع کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا یہ منصوبہ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اسکی تکمیل میں مزید تاخیرملکی معیشت کے لئے دہ ہے، ہماری اکانومی مہنگی بجلی کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔

پراجیکٹ آپریشنل ہونے سے سستی بجلی حاصل ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ کی تکمیل میںبڑی مشکل اس کی لاگت میں 320ارب کا اضافہ تھاجس کی وجہ سے منصوبہ بروقت مکمل نہ ہو سکایہ اضافہ عوام پر بوجھ ہے۔ ابتک اس پراجیکٹ پر180 بلین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اور ملک بھر کے صارفین سی39ارب روپے نیلم جہلم سرچارج کے نام پر اب تک اکھٹے کئے گئے ہیں مگریہ منصوبہ وقت پر مکمل نہ ہو سکا اور عوام کو سستی بجلی نہ مل سکی ہے۔

پیاف کے عہدیداران نے کہا کہ بزنس کمیونٹی امید کرتی ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کی تکمیل اپریل 2018 تک مکمل ہو جائے گی اور یہ پراجیکٹ مطلوبہ معیاد میں مکمل ہو جائے گا اور صنعتوں کے لئے لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور سستی بجلی کا باعث بنے گا۔چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ توانائی کے تمام جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی جائے تاکہ صنعتوں کو تر جیحی بنیادوں پر سستی بجلی گیس فراہم کی جا سکے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی