چین انٹرنیٹ معیشت میں دنیا میں سرِ فہرست ، 4جی استعمال کرنیوالوں کی تعداد93 کروڑ

موبائل فون کے استعمال کی شرح100فی صد ، فائبر براڈبینڈ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 27کروڑ، پانچ سالوں میں چائنہ ٹیلی کام نے مجموعی طور پر 5 کھرب چینی یوان کی سرمایہ کاری کی،صنعت اور مواصلات کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ،چین انٹرنیٹ کے حوالے سے طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرے گا،چینی وزیر برائے صنعت اور مواصلات میاو یو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) چینی وزیر برائے صنعت اور مواصلات نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سے متعلق معیشت میں چین دنیا میں سرِ فہرست ہے،4جی استعمال کرنیوالوں کی تعداد93 کروڑ موبائل فون کے استعمال کی شرح100فی صد ، فائبر براڈبینڈ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 27کروڑ، پانچ سالوں میں چائنہ ٹیلی کام نے مجموعی طور پر 5 کھرب چینی یوان کی سرمایہ کاری کی صنعت اور مواصلات کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ،چین انٹرنیٹ کے حوالیسے طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرے گا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگرنس کے مندوب ، چینی وزیر برائے صنعت اور مواصلات میاو یو نے کانگریس کے نیوز سینٹر میں منعقدہ بریفنگ میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین کی صنعت اور مواصلات کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین مینو فیکچرنگ اور انٹر نیٹ کے حوالے سے طاقتور ملک کی تعمیر کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے دنیا میں سب سے بڑے پیمانیپر انٹرنیٹ کو فروغ دیا ہے اور انٹرنیٹ کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے اور فیس کو کم کرنے میں ابتدائی پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔5جی کی تخلیق کو تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے ۔ انٹرنیٹ سے متعلق معیشت میں چین دنیا میں سرِ فہرست ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ کئی سالوں سے چین میں موبائل فون کے استعمال کی شرح سو فی صد کے قریب ہے ۔

موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب اڑتیس کروڑ تک جا پہنچی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ان صارفین میں 4جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ترانوے کروڑ ہے، یہ تعداد دنیا میں 4جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا چالیس فیصد سے زائد ہے ۔ اس کے علاوہ براڈبینڈ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تینتیس کروڑ ہے ۔ ان میں ستائیس کروڑ سے زائد افراد فائبر براڈبینڈ استعمال کرتے ہیں ۔

جو دنیا کاساٹھ فیصد سے زائد ہے ۔ مواصلات کی ترقی سے نہ صرف چینی شہروں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے بلکہ چین کی دیہی آبادی کو روابط میں آسانی ہوئِی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں چائنہ ٹیلی کام نے مجموعی طور پر پانچ کھرب چینی یوان کی سرمایہ کاری کی اور بیشتر سرمایہ کاری براہ راست چین کے دیہی علاقوں میں کی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب