سیمنٹ کی کھپت میں اضافے کا سلسلہ جاری، فروخت ریکارڈ سطح4.222 ملین ٹن تک پہنچ گئی

جمعہ 3 نومبر 2017 18:58

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) سیمنٹ کی کھپت میں اضافے کا سلسلہ اکتوبر 2017ء میں بھی جاری رہا اور اس کی فروخت ریکارڈ سطح4.222 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس سے 19.71 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں یہ مقدار 3.526 ملین ٹن تھی۔ سیمنٹ کی مجموعی کھپت رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 4 ماہ میں 14.570 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس سے 16.53 فیصد زیادہ ہے جبکہ گزشتہ سال یہ مقدار اس مدت کے لیے 12.503 ملین ٹن تھی۔

سیمنٹ کی کھپت میں یہ اضافہ برآمدات میں 16.16 فیصد کمی کے باوجود ہے ۔اکتوبر 2017ء میں زیادہ تر کھپت میں اضافہ مقامی طلب میں اضافے کی وجہ سے رہا اور مقامی کھپت 25.61 فیصد اضافے کے ساتھ 3.779 ملین ٹن ہوگئی جو گزشتہ برس 2016ء میں اس مدت کے لیے 3.008 ملین ٹن تھی۔

(جاری ہے)

تاہم، برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور یہ اکتوبر میں 14.55 فیصد کم ہو گئیں۔ گزشتہ برس برآمدات 0.518 ملین ٹن تھیں جو کم ہوکر 0.443 ملین ٹن رہ گئیں۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ مقامی کھپت میں اضافہ معیشت میں بہتری کا اشارہ ہے جس سے تعمیرات سے منسلک کئی صنعتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ تاہم، برآمدات اب بھی کمی کا شکار ہیں۔ برآمدات میں کمی پر سخت تشویش ہے کیونکہ انڈسٹری کی پیداواری گنجائش اب بھی فاضل ہے۔ برآمدات میں کمی کی نصف مقدار بحری راستے ہونے والی سیمنٹ کی برآمدات کی ہے۔

بھارت کو برآمدات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم یہ کمی اس پیمانے پر نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی زون میں حیرت انگیز طور پر کھپت میں اضافہ ہوا اور خطے میں سیمنٹ کی فروخت اکتوبر 2017ء میں 3.148 ملین ٹن رہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ شمالی زون میں ایک ماہ کے دوران کھپت 3 ملین سے زیادہ ہوئی ہو۔ اکتوبر 2016ء میں اس خطے میں مقامی سیمنٹ کی کھپت 2.489 ملین ٹن تھی۔

ملک کے جنوبی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی کھپت جو اکتوبر 2016ء میں 0.519 ملین ٹن تھی وہ اکتوبر 2017ء میں 0.631 ملین ٹن ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں سیمنٹ انڈسٹری کی پیداواری گنجائش کا 93 فیصد سے زائد استعمال ہوا۔ یہ پیداواری استعمال گزشتہ 20 برسوں میں صنعت کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔ تاہم 1.08 ملین ٹن کی گنجائش اب بھی فاضل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسیاں بہتر ہوں تو ایکسپورٹ کے ذریعے اس گنجائش کو بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مقامی کھپت میں اضافے کا ہر گز یہ مطلب نہیں لینا چاہیے کہ سیمنٹ صنعت کی مشکلات ختم ہوگئی ہیں۔ صنعت کو سخت ریگولیٹری مسائل کا سامنا ہے اس کی بقاء صرف اس وجہ سے ہوئی ہے کہ صنعت نے اپنی ٹیکنالوجی کو جدید بنایا ہے جس کی مدد سے انڈسٹری چیلنجز کا مقابلہ کررہی ہے۔

ہمارا معیار بہترین ہے اور خطے میں اس کا ثانی نہیں ہے اگر درست قیمت پر سیمنٹ فروخت کی جائے تو خطے میں کوئی سیمنٹ پاکستانی سیمنٹ کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے تاہم ، کمزور سرحدی نظام، کسٹم کی غفلت غیر ملکی سیمنٹ سرحد سے نامناسب ویلیوایشن سے ملک میں داخل ہورہی ہے جس سے مقامی انڈسٹری کو تقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری پر ایکسائز ڈیوٹی کو کم کیا جائے تاکہ طلب میں مزید اضافہ ممکن ہوجائے۔ اس طرح کوئلے پر عائد ڈیوٹی پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے کم کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان