شپنگ ایجنٹس کو حکومتی دائرہ کار میں لانے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی

کلیکٹرکسٹم اپیز منٹ ویسٹ مس شہناز مقبول کا آل پاکستان کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس سے خطاب

جمعہ 3 نومبر 2017 18:58

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) شپنگ ایجنٹس کو حکومتی دائرہ کار میں لانے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پورٹ اینڈ شپنگ کے ساتھ مشاورت کی جائی گی تاکہ کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے مسائل بروقت حل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار کلیکٹرکسٹم اپیز منٹ ویسٹ مس شہناز مقبول نے فیڈریشن ہائوس میں آل پاکستان کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ثاقب فیاض مگون ،مرزا اشتیاق بیگ،چیئرمین ایپکاقمرعالم و دیگر بھی موجود تھے۔کلیکٹر کسٹم اپیز منٹ ویسٹ مس شہناز مقبول کا کہنا ہے کہ کنسائمنٹس کی بروقت جانچ پرتال کیلئے کسٹم ہائوس میں اسٹیٹ آف آرٹ لیب قائم کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے لائسنس جلد ری نیو کردیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہمارے کلیکریٹ میں سب سے زیادہ گڈز ڈیکلریشن فائل ہوتے ہیں ایک دن میں 70فیصد کنسائمنٹس کلیئر کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسسمنٹ سائیکل کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش جاری ہے ۔کراچی کنٹینر ٹرمینل کا بلک لوڈ 700کنٹینر پیچھے جارہا تھا اب اس میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔پروسیجر کو تیز کرنے کیلئے کافی چیزوں کو پروسیس سے نکال دیا ہے اور اس وقت گرین چینل کی کلیئرنس 50فیصد سے زائد ہوگئی ہے ۔

پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ،PCSIR،HEJکے ساتھ ماڈل طے کرلیا ہے ان کو آئی ڈی اور پاس ورڈ دیئے جارہے ہیں کسٹم ایجنٹس کے مسائل حل کرنے کیلئے نیشنل بینک کے ساتھ مزید برانچز بڑھانے کیلئے بات چیت جاری ہے ۔چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ارشد جمال نے کہا کہ سلیف کلیئرنس کی وجہ سے بے حد مسائل پید ا ہوئے جسکی وجہ سے بروقت جی ڈی فائل نہ ہوسکیں ۔

کرپشن کو روکنے کیلئے پروسیس کو مزید کم کرنا ضروری ہے فارن ٹریڈ ایگری منٹ کو ویری فائی کرنے میں گھنٹوں ضائع ہوجاتے ہیں نئے پروسیس کی بدولت فائلنگ سے پہلے ایف ٹی اے سرٹیفکیٹ ویر ی فائی ہوجائیں گے جس کے بعد جی ڈی فائل کرنے میں آسانی ہوگی ۔پی ڈی اکائونٹ پر لوگ ری لائی نہیں کررہے ریگولیٹری ڈیوٹی پر فنانس منسٹری نے تعاون نہیں کیا 735آئٹم پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی باتیں غلط ہیں ایف بی آر نے اس کیلئے باقاعدہ مسودہ مانگا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان