معاشی اصلاحات کیلئے اسلام آباد چیمبرآف کامرس جلد ایک چارٹر آف اکانومی پیش کرئیگا ، شیخ عامر وحید

پیر 13 نومبر 2017 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے ملک بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے اور بیرونی قرضوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی کا عمل متاثر ہو سکتا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر معاشی اصلاحات کیلئے جلد ایک چارٹر آف اکانومی پیش کرے گا جو سیاسی جماعتوں کو معیشت کی بہتر بحالی کیلئے اپنا مثبت منشور تشکیل دینے میں ضروری رہنمائی فراہم کرے گا، چیمبر اس سلسلے میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) اور سینٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹرپرائز(سائپ)کے ساتھ مل کر چارٹر آف اکانومی تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کا مقصد معیشت کو مشکلات سے نکال کر بہتر ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے۔

(جاری ہے)

صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے لیکن ورلڈ بنک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارہ بڑھنے اور برآمدات میں کمی سے پاکستان کی معیشت عدم استحکام کا شکار ہو سکتی ہے جو حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے،پاکستان کی برآمدات میں کمی کا رحجان اور بیرونی قرضے میں تیزی سے اضافہ معیشت کے مستقبل کیلئے خطرات کا باعث ہیں لہذا انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ وہ برآمدات میں کمی کو روکنے کیلئے نجی شعبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے تاکہ نجی شعبہ ملک کی برآمدات کو فروغ دینے میں موثر کردار ادا کر سکے اس کے علاوہ حکومت کو چا ئیے کہ وہ قرضوں پر ا نحصار کرنے کی بجائے ٹیکس کے دائرہ کا ردائرہ کار کو وسعت دینے پر زیادہ توجہ دے کیونکہ بیرونی قرضہ جات بڑھنے سے معیشت عدم استحکام کا شکار ہو گی۔

انہوںنے کہا کہ ورلڈ بنک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں 2005 تا2016 کے دوران صرف 27.3فیصد اضافہ ہوا کیونکہ اس عرصے میں ہماری برآمدات 16.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 20.4 ارب ڈالر تک ہو گئی ہیںجبکہ اس کے برعکس اسی عرصے میں بنگلہ دیش کی برآمدات میں 267 فی صد ، ویت نام کی برآمدات میں 445 فی صد اورانڈیا کی برآمدات میں 165 فی صد اضافہ ہو ا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں خطے کے دوسرے ممالک کی نسبت کتنا کم اضافہ ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کی عالمی مارکیٹ میں بھی پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کا حصہ بتدریج کم ہوا ہے جبکہ ملیشیاء ، میکسیکواور تھائی لینڈ نے برآمدات کی عالمی مارکیٹ میں اپنے حصے میں کئی گنا اضافہ کیا ہے ۔ انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ وہ برآمداتی شعبے کی استعداد کار کو بہتر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحی اقدامات اٹھائے تا کہ گرتی ہوئی برآمدات کو تیزی سے بہتر کیا جا سکے۔

آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی میکرواکنامک صورت حال بھی بد تر ہے جبکہ مختصر مدت کے بیرونی تجارتی قرضوں پر زیادہ انحصار مستقبل میں ملک کے لئے متعدد مشکلات پیدا کر سکتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت نجی شعبے کو اعتماد میں لے اور تاجر برادری کی مشاورت سے معیشت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ایک نئی حکمت عملی وضع کرے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیمبر کا چارٹر آف اکانومی سیاسی جماعتوں کو آئندہ الیکشن کیلئے نجی شعبے کی سفارشات کی روشنی میں معاشی منشور تیار کرنے میں ضروری رہنمائی فراہم کرے گا تا کہ وہ ایسا معاشی منشور تیار کریں جو پیداواری سرگرمیوں کو بہتر طور پر فروغ دینے، برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ کرنے ، ملک کے ٹیکس ریونیوکر بڑھانے اور معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن