وزیر ِصنعت و تجارت منظورحسین وسان کی ایوانِ صنعت و تجارت سکھر آمد

پیر 13 نومبر 2017 22:23

سکھر۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے صدر انجینئرعبدالفتا ح شیخ کی خصوصی دعوت پر سندھ کے وزیر ِصنعت و تجارت منظورحسین وسان، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور سیکریٹری انڈسٹریز ایوان پہنچے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق صدرِ ایوان نے خطبہ ئِ استقبالیہ پیش کیا اور سکھر سائٹ و اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ گولیمار میں انفرا اسٹرکچر کی خراب صورتحال سے تفصیلاً آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ میں سڑکوں کو وسیع کیا جائے جبکہ گولیمار کے صنعتی علاقے اور سائٹ کو ملانے والی سڑک بحال کی جائے تاکہ ہیوی ٹریفک کیلئے قابلِ استعمال ہوسکے،دونوں صنعتی علاقوں میں قائم تجاوزات کا خاتمہ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی کے علاوہ فٹ پاتھ بھی بنائی جائے، بجلی کی مسلسل ترسیل میں رُکاوٹ کا باعث بننے والے درختوں کی ٹرمنگ کی جانی چاہیے جبکہ واٹر سپلائی اور ڈرینج سسٹم انتہائی خستہ ہوچکا ہے جسے صحیح کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

سائٹ میں حکومت کی جانب سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی ضرورت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی سڑکیں ، واٹرسپلائی اور ڈرینج تباہ حالی کا شکار ہیں جو فوری توجہ کی متقاضی ہیں۔ اُنہوں نے SIE میں ایکسٹیشن فیز II کو نئے انڈسٹریل یونٹس لگانے کیلئے خوش آئند قرار دیا اور ایوان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صدرِ ایوان کی پریزنٹیشن کے حوالے سے وزیرِ موصوف نے اپر سندھ میں سکھر ایوانِ صنعت و تجات کی کاوشوں کو سراہا اور صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے صنعتی علاقوںمیں انفرا اسٹرکچر جلد بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی۔

صدرِ ایوان نے معزز مہمان کو ایوان کی یادگاری شیلڈ اور سندھ کی روایتی ٹوپی جبکہ علی بخش خان مہرنے سندھی اجرک پیش کی۔ صدرِ ایوان نے میئر سکھر کو سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا ۔ حاجی نورالدین آگرہ والے اور عرفان صمد نے سیکریٹری انڈسٹریز کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف دیئے۔بعد ازاں معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی