ْاوپن یونیورسٹی اور چیمبر آف کامرس طلبہ کو چھوٹے سطح پر کاروبار میں معاونت فراہم کریں گے

اسلام آباد اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک عمل سے دو روزہ"سٹارٹ اپس کیرئیر ایکسپو شروع

بدھ 15 نومبر 2017 16:09

ْاوپن یونیورسٹی اور چیمبر آف کامرس طلبہ کو چھوٹے سطح پر کاروبار میں معاونت فراہم کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسلام آباد اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک عمل سے دو روزہ"سٹارٹ اپس کیرئیر ایکسپو شروع ہوگئی ہے ،ْ ایکسپو میں مختلف جامعات کے 700سے زائد گریجویٹ طلبہ شریک ہیں اور تحقیق کی بنیاد پر طلبہ کے تیار کردہ 100سے زائد پراجیکٹس نمائش میں رکھے گئے ہیں یہ نمائش آج )جمعرات 16۔

نومبر(کو بھی جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی خان تھے جبکہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے صدارت کی۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان اور اوپن یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ اینڈ انوویشن کی ڈائریکٹر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید میزبانوں میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ معاشرے کے لئے طلبہ کے تیار کردہ کارآمدپراجکیٹس کی کمرشلائزیشن کے لئے بہت جلد ایک جامعمیکینیزم تیارکیا جائے گا اور مستقل بنیادوں پر ہر سال سٹوڈنٹ کیرئیر ایکسپو منعقد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علوم دریافت کرنے ،ْ معیار زندگی بہتر بنانے اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کا انحصار ریسرچ پر ہے اس لئے ہم نے ریسرچ کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سال میں اوپن یونیورسٹی کو تحقیق کا متحرک ترین مرکز بنادیا ہے اور یہ ملک کی واحد یونیورسٹی ہے جو 14مختلف موضوعات پر 14ریسرچ جرنل شائع کررہی ہے اس سال کے آخر تک یہ تعداد 17ہوجائے گی۔جڑواں شہروں کے نوجوان طلبہ و طالبات نے اس تعلیمی ایکسپو میں غیر معمولی لچسپی کا مظاہرہ کیا اورطلبہ کے تیار کردہ پراجکیٹس دیکھنے پر طلبہ کا رش قابل دید تھا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ نا قابل یقین تھا کہ فاصلاتی نظام تعلیم کی حامل یونیورسٹی اِس طرح کی تقریب منعقد کرسکتی ہے لیکن ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یہ ممکن کردکھایا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی گریجویٹ طلبہ کے مستفقبل کی منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دے رہاہے اور اس کام میں تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ارشد علی خان نے اعلان کیا کہ صنعتی شعبے اور گریجویٹ طلبہ کے مابین روابط مضبوط بنانے کے لئے ایچ ای سی سرگرمیوں میں توسیع کرے گا۔ انہوں نے گریجویٹ طلبہ کو تحقیق کی بنیاد پر تیارکردہ پراجکٹس کی نمائش کے لئے پلیٹ فارم کی فراہمی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے ویژن کو شاندار الفاظ میں سراہا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ اس موقع سے فائدہ اٹھاکر چھوٹے سطح پر کاروبار شروع کریں گے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ،ْ زاہد لطیف خان نے کہا کہچیمبر آف کامرس نوجوان طلبہ کے مستقبل کی منصوبہ سازی میں اوپن یونیورسٹی کا مضبوط پارٹنر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کا فروغ چیمبر آف کامرس کا بنیادی مشن ہے اور طلبہ کو چھوٹے سطح پر کاروبار شروع کرنے میں چیمبر آف کامرس کا بھر پور سپورٹ حاصل ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین