او آئی سی سی آئی نے 15ویں بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے کے نتائج جاری کردیئے

جمعرات 16 نومبر 2017 21:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) اوورسیزانوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بزنس کانفیڈنس انڈکس5 Wave-1کے تنائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد 8فیصداضافے کے ساتھ 21فیصد مثبت ہوگیا ہے جوکہ مئی 2017کے Wave-14سروے میں 13فیصد مثبت تھا۔ گزشتہ 2سروے Wave-13 اور Wave-14میںمثبت اعتماد میں کمی کے رجحان کے بعد موجودہ سروے میں 8فیصد مثبت اضافہ ایک اہم تبدیلی کی عکاسی کرتاہے اوریہ اس بات کا اشارہ ہے کہ کاروباری برادری کا ایک مرتبہ پھر پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقعوں پر اعتمادبڑھ رہا ہے۔

حالیہ سروے نتائج میں ریٹیل اور ہول سیل تاجروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جوکہWave-14 کے مقابلے میں 27فیصد اضافے کے ساتھ 40فیصد مثبت رہا۔

(جاری ہے)

مینوفیکچرنگ سیکٹرکا اعتماد 7فیصد اضافے کے ساتھ 16فیصد مثبت رہاجبکہ سروسز سیکٹر Wave-14کے مقابلے میں 3فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 15فیصد مثبت رہا۔ او آئی سی سی آئی ہر 6ماہ میں بزنس کانفیڈنس سروے کا انعقاد کرتا ہے ۔

اس سروے میں مقامی اور عالمی کاروباری تناظر سے ایک جامع جائزہ لیا جاتاہے اور ملکی معیشت کے بارے میں کاروباری طبقے کے اہم شراکت داروں کی رائے شامل ہوتی ہے۔بزنس کانفیڈنس انڈکس میں21فیصد مثبت کی بڑی وجوہات عالمی، ملکی اور انڈسٹری کی صورتحال میں بہتری اوراگلے 6ماہ میں کیپیٹل انوسٹمنٹ میں اضافہ، ملک اور خطے کے کاروباری حالات میں استحکام میں اضافے کے امکانات ہیں۔

سرو ے میں زیادہ تر شرکاء کے خیالات میں سیکیوریٹی، لااینڈ آرڈراور مجموعی طورپرمعیشت میں بہتری، صارفین کی طلب میں اضافہ، بہتر کاروباری شراکت داری، توانائی بحران میں کمی ، ایندھن کی قیمتوں میں کمی اور دیگر مصنوعات پر افراطِ زر کاکم دبائومثبت اشاریے ہیں۔سروے میں شریک او آئی سی سی آئی کے ممبر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میںگزشتہ سروے کے تاثرات کے مقابلے میںصرف 5فیصد اضافہ ہوا ہے جوکہ 37فیصد سے بڑھ کر 42فیصد ہوگیا ہے۔

او آئی سی سی آئی کے بزنس کانفیڈنس انڈکس سروے کے نتائج پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے او آئی سی سی آئی کے صدر خالد منصور نے حکومت اور کاروباری برادری کو ملک کی معیشت پر اعتماد رکھنے اور گزشتہ 6ماہ کے دوران اور بڑھتی ہوئی صارفین کی طلب اور اقتصادی مواقعوں سے فائدہ اٹھانے پراور توجہ مرکوزرکھنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مثبت کاروباری اعتماد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گڈ گورننس کو فروغ دینا چاہیے جس میں شفاف، مستقل اور قابل پیشن گوئی پالیسی فریم ورک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

خالد منصور نے گورنمنٹ اتھارٹیزبشمول صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ تجارتی سرگرمیوں بشمول براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ کو درپیش رکاوٹوں کو دورکرنے کیلئے فعال کردار اداکریں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک کی حالیہ پورٹ پاکستان کی خراب ریٹنگ پر فوری توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں 190ممالک میں پاکستان 147ویں نمبرآگیاہے جبکہ 2016ء میں پاکستان 144ویں نمبر پر تھا جبکہ 2010ء میں پاکستان 75ویں نمبر پر تھا۔

سروے نتائج کے مطابق بڑھتے ہوئے کاروباری اعتماد والے سیکٹرز میں کیمیکل اور سیمنٹ 41فیصد، مالیاتی خدمات 30فیصد ، غیر دھاتی 23فیصد اور فوڈ 21فیصدرہا۔ اس کے علاوہ اس سروے میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن میں 12فیصد اور آٹو موبائل میں 7فیصد غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ سروے میںملک کے میٹر پولیٹن شہروں میںکاروباری اعتماد 12فیصد مثبت ریکارڈ کیاگیا۔

شہروں میں سب زیادہ تبدیلی لاہور شہر کے نتائج میںدیکھی گئی ہے جوکہ 47فیصد مثبت رہی ہے۔ کراچی میں کاروباری اعتماد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے کاروباری اعتماد میں 3فیصد اور غیر میٹرو شہروں کے کاروباری اعتماد میں 2فیصد کمی آئی ہے۔ سروے کے شرکاء نے اگلے 6ماہ کیلئے بھی مثبت کاروباری تاثرات اور اعتمادکا مظاہرہ کیا۔

60فیصد شرکاء کو یقین ہے کہ موجودہ کاروباری ماحول بہت اچھا ہے جبکہ 57فیصد شرکاء اگلے 6ماہ میں معیشت کے بارے میں پر اعتماد ہیں۔ اس کے علاوہ 26 فیصدشرکاء نے سیلز میں اضافے، 29فیصدنے منافع اور 25فیصد نے سر مایہ کاری پر منافع میں اضافے کیلئے اگلے 6ماہ میں امید کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ سروے کے مقابلے شرکاء نئی کیپٹل سرمایہ کاری، بنیادی طورپر توانائی کی دستیابی، سیکیوریٹی اور حکومتی پالیسیوں میں استحکام اور مصنوعات کی نسبتاً زیادہ طلب کیلئے پر امید ہیں۔

اوآئی سی سی آئی بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے چاروں صوبائی دارالخلافوں کے علاوہ اسلام آباد اور اہم کاروباری شہروں میں کیا جاتا ہے اور اس میں تقریباّ تمام کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرتے ہیں جو کہ 80فیصد جی ڈی پی کی نمائندگی کر تے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز