پیپکوکی کمپنیوں کو بجلی کے ترسیلی نظام کے لاسزکو کم کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنانے کی ہدایت

بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کی کارکردگی ماہانہ وار اجلاسوں میں مانیٹر کی جائے گی، کارکردگی بہتر نہ ہونے کی صورت میں قابل اطلاق قوانین ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز 1978ئ ، الیکٹریسٹی ایکٹ اور نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے، منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو

منگل 9 جنوری 2018 15:41

پیپکوکی کمپنیوں کو بجلی کے ترسیلی نظام کے لاسزکو کم کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنانے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کے سربراہان کو بجلی کے ترسیلی نظام کے لاسزکو کم کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں، پیپکو انتظامیہ کی طرف سے ملک کی 10 تقسیم کار کمپنیز کو گزشتہ 5 ماہ کے دوران 11 کے وی فیڈرز پر مقررہ حد سے زیادہ لاسز کی مد میں بجلی کے ضیاع کے پیش نظر جاری یہ ہدایات جاری کی گئیں، گزشتہ سال ماہ نومبرمیں 745 فیڈرز پر 50 فیصد سے زیادہ لاسز ریکارڈ کئے گئے جن کی مد میں 250.71 ملین یونٹس بجلی ضائع ہوئی، اسی طرح جولائی تا نومبر 2017ئ میں 1241 فیڈرز سوائے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 2233.67 ملین یونٹس بجلی ضائع ہوئی،اسی طرح ماہ نومبر 2017ئ کی پراگریس رپورٹ کے مطابق بدترین کارکردگی کی حامل ڈسٹری بیوشن کمپنی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے 141.85 ملین یونٹس، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 16.64 ملین یونٹس، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) نے 20.01 ملین یونٹس، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے 37.37 ملین یونٹس بجلی ضائع کی۔

(جاری ہے)

پیپکو انتظامیہ نے کہا ہے کہ مذکورہ نقصانات ناصرف پاور سیکٹر کی مالی حالت کو کمزور کر رہے ہیں بلکہ یہ ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی بٴْری کارکردگی کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو مصدق احمد خان نے ڈسکوز کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مذکورہ فیڈرز پر بلنگ اینڈ کولیکشن کو آئوٹ سورس کرنے کے علاوہ بھی مؤثر حکمت عملی بنا کر متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اس کی منظوری اور نفاذ کیلئے پیش کیا جائے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کی کارکردگی ماہانہ وار اجلاسوں میں مانیٹر کی جائے گی۔ کارکردگی بہتر نہ ہونے کی صورت میں قابل اطلاق قوانین ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز 1978ئ ، الیکٹریسٹی ایکٹ اور نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان