شٹر ڈائون ہڑتال سے پہلے حکومت قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس کرائے۔ شیخ عامر وحید

ْقانون کرایہ داری کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہرٹال غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے۔محمد نوید

بدھ 10 جنوری 2018 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ذیلی کمیٹی برائے ٹریڈرز ویلفیئر نے تاجر برادری کا ایک اجلاس بلایا جس میں حکومت کی طرف سے قانون کرایہ داری کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سردمہری کا مظاہرہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کیونکہ اس قانون کی عدم موجودگی کی وجہ سے کرایہ داری کے تنازعات بڑھ رہے ہیں اور تاجروں کی جبری بے دخلیاں ہو رہی ہیں جس سے کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید، سینئر نائب صدر محمد نوید، نائب صدر نثار مرزا، چیمبر کی ذیلی کمیٹی برائے ٹریڈرز ویلفیئر کے چیئرمین خالد چوہدری اور مختلف مارکیٹوں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قانون کرایہ داری کے علاوہ سی ڈی اے سے متعلقہ تاجر برادری کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی اور ان کو حل کرانے کیلئے ایک متفقہ حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ اسلام آباد کے تاجروں نے ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے کہ اگر حکومت نے قانون کرایہ داری کاترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس نہ کرایا تو23 جنوری سے اسلام آباد میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی جائے گی لہذا انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ شٹرڈائون ہڑتال کی کال سے پہلے پہلے مذکورہ ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس کرائے تا کہ تاجر برادری کہ یہ دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو سکے۔

انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بھرپور حمایت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پڑا ہوا ہے اور مقامی انتظامیہ بھی بل کی جانچ پرٹال کر کے اس کو قومی اسمبلی میں بھیج چکی ہے لیکن ابھی تک بل اسمبلی سے پاس نہیں کرایا گیا جو افسوسناک ہے۔

انہوںنے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس اہم مسئلے کی طرف فوری توجہ دے اور اسلام آباد کی تاجر برادری کو مزید مشکلات سے بچانے کیلئے نیا قانون جلد پارلیمنٹ سے پاس کرایے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار مرزا نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری کرایہ داری کا نیا قانون پاس کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن ہر حکومت نے اس مسئلے کو حل کرنے میں سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے جس سے تاجروں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کرایہ داری کی عدم موجودگی میں تاجروں کی جبری بے دخلیوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار مطالبہ کرنے کے باجود حکومت نے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جس وجہ سے تاجر اب شٹرڈائون ہڑتال پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت فوری طور پر قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس کرائے تا کہ اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ذیلی کمیٹی برائے ٹریڈرز ویلفیئر خالد چوہدری نے کہا کہ تمام سٹیک ولڈرز کی مشاورت سے ایک متوازن قانون کرایہ داری کا بل تیار کیا گیا تھا جس کو ممبر قومی اسمبلی اسد عمر اور میاں عبدلمنان نے طویل عرصہ پہلے قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا لیکن ابھی تک مذکورہ ترمیمی بل کوقانون کی شکل نہیں دی گئی جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے میں کتنی سنجیدہ ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کو از خود نوٹس لیں اور اس کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کریں تا کہ تحفظ فراہم ہونے سے تاجر برادری سکون کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے پر توجہ دے سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں