راولپنڈی سمال چیمبر نے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویزبھجوا دیں

منگل 16 جنوری 2018 20:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز نے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز بھجوا دیں ،راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریزکے صدر ندیم شیخ نے بجٹ تجاویز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بینکوں سے کیش رقم نکلوانے پر ٹیکس فائلر سے ود ہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹا جائے ، شہروں میں سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے لئے خاطر خواہ رقم مختص کی جائے تاکہ چھوٹے بڑے شہروں میں تاجر محفوظ طریقے سے اپنا کاروبار کر سکیں ۔

انکم ٹیکس ریٹ میں کمی کی جائے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدنی والے اشخاص کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔ ٹیکس ریٹ کی شرح میں کمی کر کے زیادہ سے زیادہ حد 15فیصد رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

سمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹریز کے لئے ٹیکس فارم کو آسان بنایا جائے تاکہ تمام تاجر آسانی سے اپنے گواشوارے جمع کروا سکیں ۔

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے بجٹ میں عملی اقدامات کئے جائیں ۔ بجلی اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ بجٹ میں کم آمدنی والے شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے منصوبے دیئے جائیں ۔ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریزکے صدر ندیم شیخ نے امید ظاہر کی کہ وزارت خزانہ بر وقت دی جانے والی بجٹ تجاویز پر عمل یقینی بنائے گی اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا