زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور چین کے اینیمل سائنسز اینڈ ویٹرنری کالج کے مابین مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

بدھ 17 جنوری 2018 16:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور چین کے شین ڈونگ اینیمل سائنسز اینڈ ویٹرنری کالج کے مابین تعلیمی و تحقیقی تعلقات کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے گئے ۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقبال ظفر اورچین کے کالج کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر زو کن ہو نے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ دونوں ادارے ایک دوسرے کی تعلیمی و تحقیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے میدان میں ترقی کے لئے تمام کاوشیں بروئے کا ر لائیں گے۔

معاہدے میں ریسرچرز اور اکیڈمک سٹاف کے تبادلے ، سائنس اور ٹیکنالوجی پروگرامز کے اجراء پر بھی باہم اتفاق کیا گیا۔ وفد سے ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال ظفر نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں چائینہ کے مختلف تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ 35 سے زائد ایم او یوز پرسائن کئے ہیں جس کی بدولت خاص طور پر زرعی ترقی کی نئی راہیں کھلنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غربت میں کمی جیسے اہداف پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جامعہ کے 40فیکلٹی ممبران نے چین سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہمیشہ آزمائش کے لمحات میں شانہ بشانہ رہا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت باہمی تعلقات مزید بلندیوں سے ہمکنار ہوں گے۔اس موقع پر رجسٹرار محمد حسین ، ڈین کلیہ ویٹرنری سائینسز ڈاکٹر احرار احمد ، کلیہ اینمل ہسبینڈری ڈاکٹر محمد سجاد خاں، ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد امجد، ڈین سائینسز ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ، ڈین کلیہ انجنیئرنگ ڈاکٹر اللہ بخش ،ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجزڈاکٹر محمد رشید، ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ