زونگ4G نے سمارٹ کار سلوشن نامی ڈیوائس متعارف کروا دی

صارفین اس ڈیوائس کواپنی گاڑیوں میں لگا کر اپنے اینڈرائڈ یا ایپل فونزسے بذریعہ موبائل ایپ گاڑی کی آر پی ایم، رفتاراور فیول کا لیول سمیت گاڑی کی حقیقی مائلیج مانیٹر کر سکتے ہیں

بدھ 17 جنوری 2018 21:41

زونگ4G نے سمارٹ کار سلوشن نامی ڈیوائس متعارف کروا دی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے والی معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ4G نے نئے سال کا آغاز صارفین کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ سمارٹ کار سلوشن فراہم کر کے کیاہے۔گزشتہ پراڈکٹس کی طرح یہ سلوشن بھی4G سہولیات سے آراستہ ہے جو صارفین کووہیکل آن بورڈ ڈائیگناسٹک OBD-II کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ ڈیوائس صارفین کو 3جدید ترین فیچرزفراہم کرے گی۔صارفین اس ڈیوائس کواپنی گاڑیوں میں لگا کر اپنے اینڈرائڈ یا ایپل فونزسے بذریعہ موبائل ایپ گاڑی کی آر پی ایم، رفتاراور فیول کا لیول سمیت گاڑی کی حقیقی مائلیج مانیٹر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین کسی بھی وقت اپنی گاڑی کی علاقے میں موجودگی کی حقیقی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جیو فینسنگ کے ذریعے اس کی حدود کا تعین کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جیسے ہی ان کی گاڑی اس حد کو پار کرے گی صارف کو فوراً نوٹیفیکیشن موصول ہو جائے گا۔مزید یہ کہ یہ ڈیوائس بطور وائی فائی ہاٹ سپاٹ بھی کام کرے گی جو بیک وقت 10 سمارٹ فونز یا ڈیوائسزکو 4G انٹر نیٹ سے منسلک کر دے گا۔ یہ ڈیوائس ٹویوٹا اور ہنڈا کے 2000ء سے آگے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کارآمد ہے۔صارفین کی سہولت کیلئے اس میں پلگ اینڈ پلے آپشن رکھی گئی ہے جس کے تحت یہ ڈیوائس محض30سیکنڈ میں صارف کی گاڑی پر قابل استعمال ہو جائے گی۔

جدید سہولیات سے لیس یہ ڈیوائس فی الحال اسلام آباد کے زونگ 4G کسٹمر سروس سنٹر پر دستیاب ہے۔صارفین دفتری اوقات میں اس سنٹر پر جا کر اس جدید ترین ڈیوائس کا بغور مشاہدہ کر سکتے ہیں۔اس ڈیوائس کو بہت جلد ملک کے دیگر علاقوں کے صارفین کیلئے بھی متعارف کر دیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب