پاکستان بزنس انویسٹمنٹ اور فرنچائز فورم کی تقریب رونمائی کا انعقاد

منگل 30 جنوری 2018 21:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان میں کامیاب نمائشیںاور کانفرنسز منعقد کروانے والے ادارے سلوشنز ان کارپوریشن اور سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ حکومت سندھ کے تحت آج انویسٹمنٹ روڈ شو کی ابتدائیہ تقریب رونمائی کا انعقا د مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔انویسٹمنٹ روڈ شو کی باقاعدہ رونمائی 27فروری 2018ء کو منعقد کی جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلوشنز ان کارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران سعید نے کہا اپنی طرز کے اس منفر د روڈ شو کا مقصد ملک میں بلعموم اور صوبہ سندھ میں بلخصوص سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنا ہیں۔ پروگرام میں سرمایہ کاروں کو نئے مواقعوں سے روشناس کروایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا یہ پروگرام سرمایہ کاری کے خواہش مندوں کے لئے منفرد مماثلت بنانے کی سرگرمی ہے جہاں خواہش مند مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اپنے منصوبے او ر اداروں سے متعارف کروائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا متفرق سیکٹرز کی کمپنیاں، جیسے کہ نیا منصوبہ،سافٹ ویئر ہاوسز،ای کامرس،لاجسٹکس،ایسٹ مینجمنٹ، رئیل اسٹیٹ،فوڈ ،اسپیشل اکنامک زونز، ہیلتھ کیئر،اسٹاکس،سیکورٹی، آئی ٹی اور فرنچائزرز ہمارے روڈ شو میں شریک ہیں۔ کامران سعید نے شرکاء کو بتایا کہ 150سے اوپر سرمایہ کاروں نے رجسٹریشن کروالی ہے جن میں کپیٹل سرمایہ کار ، کارپوریٹ سرمایہ کار ، زائد آمدن کے حامل سرمایہ کار ، ریٹیل سرمایہ کار، نامور فرنچائزز اور امریکہ کینیڈا یو کے اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے چوٹی کے سرمایہ کار بھی شامل ہیں جو بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ روڈ شو میں حصہ لیں گے۔

تقریب کی مہمان ِ خصوصی سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی چیئر پرسن ناہید میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روڈ شو کے منتظمین کی بھرپور پذیرائی کی اور کہا کہ ایسے پروگرام ملک میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں کے لئے ماحول سازگار بناتے ہیں۔ ناہید میمن نے مزید کہا کہ صوبہ میں سیکورٹی صورتحال قابو میں ہے اور بہتری کی جانب گامزن ہے جن کی بدولت ملک کے کلیدی معاشی اعدادوشمار میں بھی بہتری عیاں ہے۔

کچھ عرصے سے ملک میںسرمایہ کاری کرنے کے لئے کئی بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پاکستان بزنس انویسٹمنٹ اور فرنچائز فورم کو ملک کے کئی نامور اداروں کی حمایت حاصل ہے جیسے سمیڈا ، پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسو سی ایشن، آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز نیٹ ورک ، ٹیک پاکستان،مومینٹم، جمپ اسٹارٹ، آئی بی ای-سی ای آئی ایف، ڈیجی ٹرینڈ ز اور ڈیجیٹل کیئر شامل ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی