برونو آلیر،ْہاک او آئی سی سی آئی کے نئے صدر منتخب

بدھ 31 جنوری 2018 22:38

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء)اوورسیزانویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے سال 2018ء کے لئے نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر برونو بورس آلیئر ہاک کو صدر منتخب کرلیا جبکہ یونی لیور پاکستان لیمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹیوآفیسر شازیہ سید کو بلا مقابلہ چیمبرکی نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان اوآئی سی سی آئی کی158ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا۔

سال 2018ء کیلئے جن ممبران کو مینیجنگ کمیٹی کیلئے منتخب کیا گیا ہے ان میں غیاث الدین خان، پریزیڈنٹ اینگرو کارپوریشن، سارم شیخ پریزیڈنٹ اینڈسی ای او جنرل الیکٹرک آپریشنز، محمد طیب ترین سی ای او کے الیکٹرک ،کم ہیڈے اینڈو سینئر وائس پریزیڈنٹ اینڈ چیف ایگزیکٹیو مٹسوبشی کارپوریشن پاکستان لیمیٹد، جواد احمدچیما سی ای او اینڈ مینیجنگ ڈائرکٹر شیل پاکستان، ہلمٹ وان اسٹروومینیجنگ ڈائرکٹر سیمنزپاکستان، شہزاد دادا سی ای اواسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان اور عرفان وہاب خان سی ای او ٹیلی نار پاکستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

او آئی سی سی آئی کے نو منتخب صدر نے کہا کہ پاکستان آنے کے بعد ان کا یقین پختہ ہوگیا ہے کہ یہ ملک موجودہ اور نئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین سرمایہ کاری کیلئے موقع فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو دنیا بھرکے سرمایہ کاروں ، غیر ملکی سفارت کاروںاور حکومتی رابطوں میں کاروبار کرنے کیلئے بہترین ملک کے طور پر اجاگر کرنے پر او آئی سی سی آئی کے کردار کو سراہا۔

برونو نے او آئی سی سی آئی کی جانب سے ملکی ٹیکس نظام میں بہتری ، انرجی سیکٹر کی پیداواری صلاحیت میں اضافے اور انرجی سپلائی گیپ میں کمی لانے، سیکیورٹی ماحول میں بہتری خصوصاً کراچی میں اور دانشورانہ ملکیتی حقوق جیسے معاملات پر مستقل مزاجی سے کام کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ او آئی سی سی آئی کی کوششوں کو حکومت اور میڈیا سمیت سب نے سراہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوآئی سی سی آئی کے ممبران نے سال 2016میں 2.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے اپنے پلانٹس اور آپریشنز میں توسیع کی ہے۔برونو نے 2015میں نیسلے پاکستان کے سی ای او کے طور پر ذمہ داریا نبھانا شروع کی تھیں۔ وہ اس سے پہلے 20سال تک بین الاقوامی ایگزیکٹیو کے طور پر ایشیا، یورپ اور افریقا میں نیسلے میں ذمہ داریا ں ادا کرچکے ہیں۔برونو نے گریجویشن یورپین بزنس پروگرام میں کی جبکہ وہ نسلی اعتبار سے ڈچ اور فرنچ ہیں۔ برونو کتابیں پڑھنے کے گہرے شوق کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں کونوں میں سفر کرنا اور ویک اینڈپر گالف کھیلنا پسندکرتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب