ٹیکسز وصولی بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، مکیش کمار چاولہ

سینماوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے سلسلے میں ان کی اسیسمنٹ کی گئی ہے ،صوبائی وزیر ایکسائز

جمعرات 1 فروری 2018 17:02

ٹیکسز وصولی بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، مکیش کمار چاولہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے ہدایت کی ہے کہ ہاوسنگ اسکمیز کے اندر تجارتی ، صنعتی اور رہائشی تعمیرات کی تفصیلات جلد از جلد مکمل کرکے انہیں ٹیکس کے دائرے میں لائیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی ، ڈائریکٹر ٹیکسز ون اختر آزاد اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں اور اس میں درپیش خامیوں کا ازالہ کرتے ہوئے ان کا سدباب کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ سینماوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے سلسلے میں ان کی اسیسمنٹ کی گئی تاہم ابھی ان سے جائیداد ٹیکس کی وصولی کرنی باقی ہے۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے افسران سے کہا کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں اور نئی تعمیر ہونے والی جائیدادوں کوبھی ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے تاکہ قومی خزانے میں اضافہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ انٹرٹینمنٹ ونگ کراچی کی ادائیگی اسٹمپ ڈیوٹی کے ذریعے کی جائے اور کیش ادائیگی نہ کی جائے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے محکمے کی جانب سے منشیات کے خلاف آگہی کے لئے اسکولز کے مابین ٹیبلوز کے مقابلے منعقد کرنے کے پروگرام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کہ وہ ایسے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرواتے رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں خاص کر نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے دور رکھیں اور ہر صورت معاشرے سے منشیات کا خاتمہ کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب