ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ،ایک ہفتے میںمزید 17کروڑ16لاکھ ڈالر کی کمی

جمعرات 8 فروری 2018 20:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ،ایک ہفتے میںمزید 17کروڑ16لاکھ ڈالر کی کمی سے ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب18کروڑ29لاکھ ڈالر رہ گئے،معاشی ماہرین زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کو خطرناک قرار دے رہے ہیں جس کے منفی اثرات ملکی معیشت کو لپیٹ میں لے رہا ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق2فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی پاکستان کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا رجحان جاری رہا جس کے نتیجے میں مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر19ارب35کروڑ45لاکھ ڈالر سے گھٹ کر19ارب 18کروڑ29لاکھ روپے رہ گئے جس میں مرکزی بینک کے پاس موجودذخائرمیں17کروڑ34لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 13ارب 23کروڑ40لاکھ ڈالر سے گھٹ کر13ارب6کروڑ6لاکھ ڈالر ہوگئی جب کہ اس کے مقابلے میںدیگر کمرشل بینکوںکے ذخائرمیں18 لاکھ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب 12کروڑ5لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6ارب 12کروڑ23لاکھ ڈالرہوگئے ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی غیر ملکی قرضوں کی واپسی اور بیرونی مالیاتی ادائیگیوں کے باعث ہوئی ہے واضح رہے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی واکاونٹ خسارے اور بیرونی قرض ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اس رجحان کو معاشی ماہرین تشویشناک قرار دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں بیرونی ادائیگیوں کا توازن متاثر ہونے ارو روپے کی قدر پر دباؤ بڑھنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں