وکلاء اور تاجر برادری کا مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے مل کر کوششیں کرنے کا عزم

ہفتہ 10 فروری 2018 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو اسلام آباد لائیرز کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے بطور عطیہ پیش کئے،اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر عارف چوہدری کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، اس موقع پر ایک تقریب میں چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عارف چوہدری کو پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، گلف کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سردار تنویر الیاس، چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید، سابق صدور خالد جاوید، ظفر بختاوری اور عاطف اکرام شیخ نے مذکورہ رقم میں اپنا حصہ ڈالا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عارف چوہدری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا جس نے اپنے ممبران کے تعاون سے ایسوسی ایشن کو پانچ لاکھ روپے کا چیک کلب کیلئے بطور عطیہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مقاصد مشترکہ ہیں کیونکہ دونوں ادارے اپنے ممبران کے مفادات کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ادارے مزید قریبی تعاون کو فروغ دے کر وکلا اور تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے موثر کوششیں کریں۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ جب بھی ضرورت پڑی وکلا برادری تاجروں و صنعتکاروں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

اپنے خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ وکلا اور تاجر و صنعتکار برادری اسلام آباد شہر کے اہم سٹیک ہولڈرز ہیں لہذا کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ اور شہر کی ترقی کیلئے دونوں ادارے مل کو کوشش کریں تو زیادہ مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ وکلا عوام کو انصاف دلانے میں تعاون کر کے معاشرے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ تاجر وصنعتکار کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لہذا حکومت وکلا اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید، نائب صدر نثار مرزا، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، چیمبر کے سابق صدور ظفر بختاوری، خالد اقبال ملک، عاطف اکرام شیخ، مزمل صابری اور سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری آئندہ بھی وکلا برادری کے مفادات کے فروغ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب