کاشتکار کپاس کی زیادہ پیداوار کیلئے منظور شدہ بیج استعمال کریں ،محکمہ زراعت

منگل 20 فروری 2018 22:25

ملتان۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار آئندہ کپاس کی فصل سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کپاس کا ترقی دادہ اور منظور شدہ بیج کاشت کیلئے استعمال کریں اور غیرقانونی بیج کی خریداری سے اجتناب کریں، کاشتکار کسی بھی ایسے بیج کی خریداری نہ کریں جس پر فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نیلے رنگ کا لیبل یا ٹیگ نہ لگا ہو، ترجمان نے کہا کہ نیلے رنگ کے ٹیگ/ لیبل پر بیج کا لاٹ نمبر، پیداوار کا سال اور شرحِ نمو کے متعلق معلومات درج ہوتی ہیں، ترجمان نے متنبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے بیج کی "ٹرپل جین ورائٹی" منظور نہیں کی گئی جبکہ "ڈبل جین ورائٹی" CEMB-33 اور CA-12 منظور شدہ ہیں لیکن بوقت خریداری کاشتکار سیڈ بیگ پر لیبل ضرور چیک کر لیںاور ہمیشہ مستند بیج کی خریداری پر اسرار کریں ،اس کے علاوہ کاشتکار سوشل میڈیا پر غیر قانونی ڈبل اور ٹرپل جینز بیج بارے افواہوں/ پوسٹس پر توجہ نہ دیں اور نہ ہی اس کو شیئر کریں تاکہ کسی قسم کا ابہام پیدا نہ ہو، ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکار کپاس کا بیج خریدتے وقت دکاندار سے اصل رسید ضرور طلب کریں اور اس بات کا مکمل اطمینان کرلیں کہ اصل رسید پررسید نمبر، کمپنی کا نام، کوالٹی، لاٹ نمبر، خریداری کی تاریخ، ڈیلر کا نام، ایڈیس اور رابطہ نمبر درج ہونا چاہیے، کاشتکار غیر قانونی بیج کی فروخت ہونے کی صورت میںاپنے قریبی فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات سیڈ انسپکٹر سے رابطہ کریں اور تمام ریکارڈ کے ساتھاپنی شکایت درج کروائیں تاکہ مناسب تحقیق کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے، ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر کپاس کی (اگیتی کپاس) کاشت پر دفعہ 144 کے تحت یکم اپریل سے قبل پابندی عائد کردی ہے ،اس ضمن میں کسی بھی قبل از وقت کاشتہ کپاس کی فصل کو تلف کردیا جائے گا تاکہ کپاس کی آئندہ فصل نقصان دہ کیڑوں خصوصاً گلابی سنڈی کے حملے سے محفوظ رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب