درآمدی گاڑیوں کی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث ایف بی آرکوریونیو کی مد اربوں روپے شارٹ فال کا سامنا

پھنسی ہوئی گاڑیوں پرڈیمرج کی رقم 35کروڑ روپے سے تجاوزکرگئی استعمال شدہ گاڑیوں کے پرانے طریقہ کار کو بحال کرکے فوری ایس آر ا وجاری کرنے کا مطالبہ

جمعرات 22 فروری 2018 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی گاڑیوں کی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کوریونیو کی مد اربوں روپے شارٹ فال کا سامنا ہے جبکہ پھنسی ہوئی گاڑیوں پرڈیمرج کی رقم 35کروڑ روپے سے تجاوزکرگئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی گاڑیوں کی کلیئرنس میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

دو ماہ قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک ایس آر او کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کو تبدیل کرتے ہوئے مشکل بنادیا تھا جس کے باعث 9ہزار سے زائد گاڑیوں گزشتہ دو ماہ سے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں پھنسی ہوئی ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ہزاروں گاڑیوں کی کلیئرنس مکمل طور پر رک گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے نہ صرف ڈیمرج کی مد کروڑوں کا جرمانہ بڑھ رہا ہے بلکہ ایف بی آر بھی استعمال شدہ گاڑیوں سے حاصل ہونے والے ریونیو سے محروم ہے۔

7فروری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی گاڑیوں کے پرانے طریقہ کار کو بحال کرنے کی منظور ی دے دی تھی لیکن اس کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا تھا جبکہ اس سے قبل دسمبر 2017میں جب استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کی گئی تو اس ایس آر او کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نافذ العمل کردیا گیا تھا ۔

اب چونکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پرانے طریقہ کار کو تبدیل کردیا ہے لیکن اب تک پرانے طریقہ کار کے مطابق استعمال گاڑیوں کی درآمد کا ایس آ ر او جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ پر کھڑی ہوئی 9ہزار سے زائد گاڑیوں پر ڈیمرج کی رقم 35 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہے اور اس میں یومیہ اضافہ ہو رہا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اربوں روپے پھنس گئے ہیں بلکہ ایف بی آر کو بھی اربوں روپے شارٹ فال کا سامنا ہے کیونکہ ان گاڑیوں کی کلیئرنس سے ایف بی آر کو 10ارب روپے کا ریونیو حاصل نہیں ہوسکا ہے ۔

گزشتہ مالی سال میں ایف بی آر کو استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد 63ارب روپے حاصل ہوئے تھے ۔تیل کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی پاکستان آمد ایف بی آر کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی گاڑیوں کی درآمد ات رکنے سے شپنگ کمپنیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کے پرانے طریقہ کار کو بحال کرکے فوری ایس آر ا وجاری کیا جائے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی پہلے ہی حکومت کی جانب سے آئے دن پالیسیوں میں تبدیلی سے نالاں ہیں اور حکومت مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں معاشی پالیسیوں میں تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب