پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایا کاروں کے لیے پر کشش مقام بن چکی ہے،رچرڈ مورین

جمعہ 23 فروری 2018 21:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) پی ایس ایکس کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ مورین نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایا کاروں کے لیے پر کشش مقام بن چکی ہے چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کے لیے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں کراچی لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے انضمام کے بعدپی ایس ایکس (PSX)کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے سٹاک انوسٹرز کو مزید سکیورٹی دینے کے لیے ایس ای سی پی کے ساتھ مل کر کام طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے بروکرز کو بھی سہولتیں اور مراعات دی جا رہی ہیں ایس ایم ای بورڈ بھی بنایا جا رہا ہے ایسے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں بھی سٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ہوں ان خیالات کا اظہار پی ایس ایکس کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ مورین نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر چیمبر زاہد لطیف خان، سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور تاجروں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی پی ایس ایکس کے چیف ایگزیکٹو نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کاوشوں اور اقدامات کو سراہا انہوں نے چیمبر کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبرز صدورکانفرنس گوادر اور راول انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی قبول کی اور کہا کہ ان کا آفس اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرے گا اس سے پہلے صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر ایک مختصر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای شعبے کی ترقی اور اسٹاک ایکسچینج کے بارے میں معلومات کے لیے چیمبر بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے اس موقع پر سی ای او کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار