میپ کی جانب سی33 ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈز کا اہتمام

جمعہ 2 مارچ 2018 21:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) معروف ماہر اقتصادیات اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ، ڈاکٹرعشرت حسین نے کہا ہے کہ کاروباری اداروں کو کمپنی کے سماجی مقاصدپر بھی غور کرنا چاہئی؛ صرف مالی حصول اور منافع کے علاوہ کارپوریٹ اتھارٹیز کو سماجی پہلوئوں پر بھی توجہ دینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان )میپ(کی 33 ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب جو 27 فروری 2018 ء کو منعقد ہوئی کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔

ڈاکٹر عشرت حسین نے مزید کہا کہ تین خطوط پر توجہ کا انحصار ہونا چاہئے منافع،عوام اور کرہٴ ارض،اب کارپوریٹ اداروں کو اپنے ملازمین کی تربیت میں زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انہوں نے 1982 ء سے مسلسل منعقد ہونے والے کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈز کی تعریف کی اور کہا کہ کاروبار کے سماجی مقاصد کو بھی کارپوریٹ اتھارٹی کے لئے ایک معیار سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر، آصف اکرام نے میپ کے کردار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہمیپ نے کمپنیوں کے درمیان بہترین منیجمنٹ کے طریقوں کا شعور پید اکیا ہے۔اس مقصد کے لئے میپنے کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈز کا اجراء کیا جسے آج کارپوریٹ منیجمنٹ کے شعبوں میں حتمی اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈز پاکستان کی سب سے منظم کمپنیوں کو دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کل تبدیلی سے دنیا نئے قالب میں ڈھل رہی ہے۔ تیز ترین مقابلے کی اس دنیا میں ٹیکنالوجی کی تبدیلی نے فاصلے اور رکاوٹیں کم کردی ہیں۔اسی لئے کمپنیوں کو جدت طرازیوں اور مسابقت کے نئے طریقہٴ کار کا علم لازم ہونا چاہئے۔ ان چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں ایکسیلنس(کاروباری امتیاز) حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے میپکے بین الاقوامی اداروں سے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا جیسے کہ آسیان ایسوسی ایشن آف منیجمنٹ آرگنائزیشن(AAMO) اور مختلف ایسی اقدار کا تذکرہ کیا جن سے میپ کے ارکان مستفید ہوسکتے ہیں۔مس امینہ عزیز ، ڈائریکٹرایس ای سی پی نے اس موقع پر پاکستان کے کارپوریٹ گورننس فریم ورک پر ایک پریزینٹیشن دی۔عامر ایس چنائے انڈسٹریل کیٹیگری میں ٹاپ ٹرافی اس بار انڈس موٹر کمپنی نے حاصل کی، جب کہ جوبلی انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو فنانشل کیٹیگری میں ٹاپ ٹرافی دی گئی۔

انڈسٹریل سیکٹر میں سیکٹر وائز ایوارڈز جن کمپنیوں کو دیئے گئے ان میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ، ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ، تھل لمیٹڈ،پاکستان انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر لمیٹڈ، ایبٹ لیباریٹریز پاک لمیٹڈ، آرچ روما پاکستان لمیٹڈ، چراٹ پیکیجنگ لمیٹڈ،کولگیٹ پالم اولیو پاکستان لمیٹڈ، کے ایس بی پمپس لمیٹڈاور شفا انٹر نیشنل ہاسپیٹلز لمیٹڈ شامل ہیں۔

فنانشل سیکٹر میں یہ ایوارڈزالائیڈ بینک لمیٹڈ، جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ،اوریکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ، اوریکس مضاربہ، ای ایف جی ہرمس پاکستان لمیٹڈ اور اٹلس اسٹاک ماکیٹ فنڈ کو دیئے گئے۔غیر منافع بخش سیکٹر میں شوکت خانم میموریل ہسپتال، دی سٹیزن فائونڈیشن اور ایل آر بی ٹی کو ایکسیلنس سرٹیفیکیٹ پیش کئے گئے۔رنر اپ کمپنیوں کو بھی کارپوریٹ ایکسیلنس سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب