برآمدی بحالی؛ ماہانہ تجارتی خسارہ 21 فیصد کمی سے 2.9 ارب ڈالر تک محدود

جی ڈی پی کا0.8 فیصد،مختلف شعبوں کی آمدنیوں میں280ارب روپے اضافہ ہوا،یونس ڈھاگہ

ہفتہ 10 مارچ 2018 19:47

برآمدی بحالی؛ ماہانہ تجارتی خسارہ 21 فیصد کمی سے 2.9 ارب ڈالر تک محدود
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) برآمدات میں اضافے کا رحجان فروری2018 میں بھی جاری رہا جب کہ اس دوران ماہانہ ملکی برآمدات میں ڈالر کے حساب سے ریکارڈ16 فیصد اور روپے کے اعتبارسے سال بہ سال کا22 فیصد کا اضافہ ہوا۔وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگا نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جون2017 سے شروع ہونے والی برآمدات میں بحالی کے نتیجے میں رواں مالی سال کے ابتدائی8 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم1.5 ارب ڈالر بڑھ چکا ہے اور مالی سال کے اختتام پر یہ اضافہ 2.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، بیرونی شعبے میں اقتصادی سرگرمیوں میں یہ اضافہ جی ڈی پی میں 0.8 فیصد کے اضافے کا عکاس ہے جس کا مطلب ہے کہ زراعت، صنعت وتجارت کی آمدنیوں میںتقریبا 280 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ملازمتوں کی اضافی مواقع فراہم کیے گئے، یہ مثبت نتائج حکومت کے سازگاربرآمدی پالیسیوں اور ترغیبات کے ساتھ وزارت تجارت کی مارکیٹ رسائی بڑھانے کے لیے کوششوں کی بدولت حاصل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی ڈیمانڈمیں مثبت رحجان اور ایکس چینج ریٹ میں تکنیکی درستی کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں برآمدات میں اضافے کا رحجان برقرار رہنے کا امکان ہے۔مزید براں حکومت کی جانب سے کنزیومرگڈز میں اضافے کے رحجان کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا کافی اچھا اثر ہوا، وزارت تجارت کی سفارش پر ای سی سی کی جانب سے 355 غیرضروری صارف اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے ان اشیاکی درآمدات میں 16 فیصد کمی کے ساتھ ایف بی آر کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوا ہے چونکہ جولائی 2017 سے بڑھنے والی درآمدات میں بڑا حصہ ایندھن اور خوردنی تیل کا تھا اس لیے غیرضروری اشیا کی درآمدات میں کمی کے اثرات زائل ہوگئے۔

اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیرخام مال اور مشینری کی درآمدات میں بھی تجارت کے توازن کے خلا میں کردار ادا کیا ہے مگر تمام دبا کے باوجود فروری میں درآمدات میں صرف9.7 فیصد کا سال بہ سال کا اضافہ ہوا جس سے ماہانہ تجارتی خسارہ 21 فیصد گھٹ کر2 ارب89 کروڑ50 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے جو جنوری2018 میں 3 ارب63 کروڑ60 لاکھ ڈالر تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ