پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

جمعرات 29 مارچ 2018 23:02

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 45400پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 82ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 93کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو سرمایہ کار توانائی ،کیمیکل ،سیمنٹ اور فوڈز سیکٹرز میں سرگرم دیکھائی دیے اور انہوں نے منافع بخش حصص دل کھول کر خریدے جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 45200،45300،45400اور 45500پوائنٹس کی 4بالائی حد عبور کر گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام تک انڈیکس45500پوائنٹس کی سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں316.63پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45172.99پوائنٹس بڑھ کر 45489.62پوائنتس ہو گیا اسی طرح 165.59پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 22783.23پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32401.41پوائنٹس سے بڑھ کر 32739.94پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں82ارب74کروڑ41لاکھ 370روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب84ارب66کروڑ85لاکھ91ہزار43روپے سے بڑھ کر93کھرب76ارب41کروڑ26لاکھ 91ہزار413روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو11ارب روپے مالیت کے 29کروڑ66لاکھ 4ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 10ارب روپے مالیت کے 24کروڑ81لاکھ 6ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر375کمپنیوں کا کاروبا رہوا جس میں سے 185کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،168میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 5کروڑ5لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 4کروڑ18لاکھ ،اینگرو پولیمر 2کروڑ82لاکھ ،لوٹے کیمیکل 1کروڑ14لاکھ اور فوجی سیمنٹ 95لاکھ 18ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت300.00روپے کے اضافے سی12650.00روپے ہو گئی اسی طرح فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت137.37روپے کے اضافے سی2982.87روپے ہو گئی جبکہ اسلینڈ ٹیکسٹائل اور پنجاب آئل کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب45.00روپے اور11.97روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسلینڈ ٹیکسائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر855.00روپے او ر پنجاب آئل کے حصص کی قیمت کم ہو کر257.03روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات