دھرنوں اور احتجاجوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے‘ لاہور چیمبر آف کامرس

مختلف ٹولے شہر کے اہم شاہرائوں پر بیٹھ کر احتجاجوں ،مظاہروں پر عائد پابندی کو قدموں تلے روند دیتے ہیں جو قابل برداشت نہیں پنجاب حکومت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ذریعے پابندی پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کرائے‘ ملک طاہر جاوید و دیگر

ہفتہ 31 مارچ 2018 19:37

دھرنوں اور احتجاجوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے‘ لاہور چیمبر آف کامرس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے دھرنوں اور احتجاجوں کے نہ رکنے والے سلسلے اور اس پر عائد پابندی کی دھجیاں اڑانے کے عمل کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ یہ تماشا گیری سختی سے بند کی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ اہم سڑکوں پر آئے روز دھرنے اور احتجاج ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے، جس کا جب دل چاہے مال روڈ سمیت اہم سڑکیں بند کرکے تاجر برادری اور عوام کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن جاتے ہیں، تجارتی سامان کی آمد و رفت رک جاتی ہے اور روز مرّہ کے معمولات بھی بہت بٴْری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ مختلف ٹولے مال روڈ اور شہر کے دیگر حصوں میں بیٹھ کر احتجاجوں اور مظاہروں پر عائد پابندی کو اپنے قدموں تلے روند دیتے ہیں جو اب قابل برداشت نہیں رہا، پنجاب حکومت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ذریعے اس پابندی پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کرائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بھی مال روڈ سمیت شہر کے مختلف حصوں میں احتجاج کا شوق کرنے والوں نے تمام معمولات زندگی درہم برہم کرکے رکھ دئیے، تجارتی اشیاء کی آمد و رفت معطل رہی جبکہ طلبا اور مریض راستوں میں پھنسے رہے۔

انہوں نے کہا کہ مال روڈ ایک اہم تجارتی مرکز ہے اور اس کے گرد و نواح میں مزید بہت سی اہم مارکیٹیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قانون کے تحت مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہے لیکن آئے روز اس قانون کی دھجیاں اڑا دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہوجاتے ہیں اور شہر بھر میں بدترین ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے جبکہ مظاہرین کی آڑ میں سماج دشمن عناصر بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر متعلقہ اداروں کی خاموشی کی وجہ سے سڑکیں بلاک کرنے کا عمل شہر کے دیگر حصوں تک بھی جا پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ بے دھڑک احتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوسوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی کے خوف سے مال روڈ کے تاجروں کو دکانیں بند کرنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اور دیگر متعلقہ ادارے اس صورتحال کا نوٹس لیں اور مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر عائد پابندی پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کرائیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں