- Home
- Business
- Business News
- وفاق اور صوبوں کے مابین ٹیکس مسائل کے حل کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کے تحت کمیشن قائم کیا جائے‘مقررین ..
وفاق اور صوبوں کے مابین ٹیکس مسائل کے حل کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کے تحت کمیشن قائم کیا جائے‘مقررین
پاکستان کا مستقبل برآمدات کے اضافے میں ہے ،تمام ٹیکسز صفر کیے جائیں ،درآمدات میں کمی لائی جائے ،چاروں صوبائی ٹیکس اتھارٹیز نے گزشتہ پانچ سال کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز کی وصولی کے حوالے سے بہترین کام کیا ہے جس سے صوبوں کو اضافی وسائل میسر آئے ہیں ،اگلے تین سال میں سیلز ٹیکس آن سروسز کی وصولی میں تین گنا اضافہ متوقع ہے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا ،چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی ، صدر لاہور چیمبر و دیگر کا سیمینار سے خطاب
منگل 3 اپریل 2018 21:54
(جاری ہے)
انہوں نے نئے ٹیکسز عائد کرنے کے حوالے سے پہلے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینے اور ان سے مشاورت کرنے پر زور دیا اس سے ٹیکس پیچیدگیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور زائد ٹیکس آمدنی حاصل ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسز کی شرح کم کرے اور نئے ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک لیٹر ڈیزل پر 27.5فیصد اور ایک لیٹر پیٹرول پر 25.5فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جوکہ بہت زیادہ ہے ، پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت صرف 17فیصد ٹیکس عائد کرے ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کی گروتھ 14فیصد رہی ہے جبکہ صوبائی ٹیکس اتھارٹیز کی پرفارمنس اس دے دگنی ہے ۔لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نگران وزیر اعظم بنائے جانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ نامناسب ہے جب وقت آئے گا تو بات پوچھ لیجیے گا ۔ انہوں نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں نرمی کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ مزید پاکستانی اور غیر ملکی تاجروں کے کاروبار کو اپنے ملک لایا جاسکے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پرکشش انڈسٹریل پارکس کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے ٹیکس کلینکس کے انعقاد کو صحت مند اقدام قرار دیتے ہوئے کہاٹیکس کلینکس سے صنعتکارو ں کا اعتماد حاصل کرنے میں مدد ملے گی تاہم انہوں نے حکومت کو ٹیکسز کی شرح کم کرنے کا مشورہ دیا تاکہ نئے ٹیکس دہندگان میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے چیئر مین پی آر اے کی جانب سے مختلف سیکٹرز کیلئے رمز جیسا مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروانے کے اقدام کی بھی تعریف کی کیونکہ اس سے نہ صرف ٹیکس کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکس چوری کی بھی روک تھام ہوگی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بھت کم عرصہ میں ٹیکس کا شفاف نظام متعارف کروایا۔ اجلاس کے دوران آئی کیپ، پی ٹی بی اے، او آئی سی سی آئی اور پی بی سی نے اپنے مسائل، پریشانیاں اور ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے تجاویز حکام بالا کے سامنے پیش کئے ۔ انہوں نے ایک وسیع البنیاد حکمت عملی پر زور دیا جس کا براہ راست مقصد انڈسٹری کیلئے قواعد و ضوابط کو آسان بنانا ہو۔ انہوں نے ٹیکس ڈے کے تحت ایسی تقریبات کے انعقاد کیلئے پی آر اے کی کاوشوں کو بھی سراہا اور پی آر اے کو مشورہ دیا کہ ایسے پروگرامزکو ہر سال دوہرایا جائے کیونکہ ان سے صحت مند مباحثہ اور مسائل کے حل کیلئے سازگار فضا قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ وفاقی اور صوبائی ٹیکس اداروں میں نئے کاروباروں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے مقامی ٹیکس قوانین کا نفاذ بہت ضروری ہو گیا ہے ،نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ٹیکس اداروں کو اپنا نظام موثر بنانا چاہیے تاکہ ریونیو وصولی میں آسانی رہے اور دوہرے ٹیکس ، ان پٹ ایڈجسمنٹ اور ڈیٹا شیئرنگ جیسے مسائل کو مل جل کر حل کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ماضی میں ٹیکس وصولی کے اہداف پورے کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں پہلے نو ماہ ( جولائی سے مارچ ) میں 75ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50فیصد زائد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ٹیکس دہندگان کی تعداد 48ہزار ہے اور 2020ء تک اسکو ایک لاکھ ٹیکس دہندگان تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال مئی کے وسط تک سو ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی کر لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں استحکام اور مختلف سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل کے باعث زیادہ سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی تاجروں نے یا تو ملک میں کاروبار کرنے کی طرف اپنی توجہ مبذول کرلی ہے یاپہلے سے جاری اپنے کاروباروں کو مزیدوسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آر اے کو 2012ء میں ایک ٹیکس جمع کرنے والے صوبائی ادارہ کے طور پر متعارف کرا یا گیا تھا۔ اس وقت سے اب تک اس ادارے نے مختلف سیکٹرز کیلئے ٹیکس کلینکس جاری کیے اورنئے سمارٹ سسٹمز مثلاً رمز، سٹرائیو، ای کورٹس کو اپنے پورٹ فولیو میں شامل کیا اور ہزاروں نئے ٹیکس دہندگان کا اندراج کر کے خود کو منوایا ۔ لاہور چیمبر کے صدر کا کہنا تھا کہ کی سروسز تاحال ایف بی آر کے درمیان وجہ تنازہ بنی ہوئی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس نظام ون ونڈو آپریشن سے مربوط کر دینا چاہئے۔تقریب میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان، پاکستان ٹیکس بار، اوورسیز انوسٹرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ، پاکستان بزنس کونسل ، ایف بی آر اور تمام صوبائی اداروں کے وفود نے بھی شرکت کی۔Browse Latest Business News in Urdu
خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..
صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..
سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب
لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب
صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی
نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ
صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..
ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
ملک میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی
جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
PSX Live Index
Updated: 05:59:01am | 09-05-2024
Status: Closed | Volume: 970,325,029 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary