پی ٹی سی ایل نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 30 ارب روپے کمائے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینیل رٹز

جمعرات 12 اپریل 2018 23:35

پی ٹی سی ایل نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 30 ارب روپے کمائے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینیل رٹز
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینیل رٹز نے کہا ہے کہ ادارے نے گزشتہ تین سال کے دران ہونے والے خسارے پر قابو پاتے ہوئے سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی میں 30 ارب روپے کمائے ہیں جوکہ سال 2017 کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی طرف سے جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں مالیاتی نتائج کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر کمپنی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ فنانس عامر صدیقی، چیف فنانس افسر ندیم خان، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ سید شہزاد شاہ بھی موجود تھے۔ ڈینیل رٹز نے بتایا کہ گروپ کمپنیوں کی مجموعی طور پر مثبت کارکردگی کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے گروپ کی آمدنی 2018ء کی پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال چار فیصد بڑھ کر 30 بلین روپے تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

2017ء میں کمی کی شرح کے بعد 2018ء کی پہلی سہ ماہی میں 2014ء کی دوسری سہ ماہی کے بعد پہلی مرتبہ 17.5 بلین روپے کی ترقی حاصل کی گئی اور گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ آمدنی حاصل کی۔ یوفون کی آمدنی نے سیلولر فون کی مارکیٹ میں زبردست مسابقت کے باوجود چار فیصد سال بہ سال ترقی کی۔ پی ٹی سی ایل مائیکرو فنانسنگ کے ایک ذیلی ادارے یوبینک نے شاندار ترقی کی اور سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دگنی آمدنی حاصل کی۔

پی ٹی سی ایل گروپ کا آپریٹنگ پرافٹ عام طور پر اس سہ ماہی میں سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 27 فیصد زائد رہا جسے ایک دفعہ ہونے والے اثرات پر معمول کے مطابق کیا گیا:۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی حتمی طور پر 10 فیصد کمی کا شکار ہوئی اور ایک ارب روپے تک پہنچی جس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی تھی۔ یہ ترقی 28 فیصد زیادہ ہوتی جسے فاریکس اور دیگر اثرات کے ساتھ ایڈجسٹ کیا گیا۔

پی ٹی سی ایل کی نمایاں اور مارکیٹ کی معروف فکسڈ براڈ بینڈ ڈی ایس ایل سروس نے اس ترقی کو جاری رکھا اور 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ترقی کی۔ چار جی/ایل ٹی ای میں گزشتہ برس کی جانے والی سرمایہ کاری نے اس سال مثبت نتائج دکھائے اور دوہرے ہندسوں میں سال بہ سال ترقی کی۔ کارپوریٹ بزنس نے گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابے میں 17 فیصد زائد نمایاں ترقی کی۔

تاہم ملکی و بین الاقوامی وائس کی آمدنی میں کمی آئی، وائس ٹریفک میں کمی ہوئی جو منافع میں کمی کا باعث بنی۔ پی ٹی سی ایل کا آپریٹنگ اور خالص منافع تین فیصد کم رہا اور 14 فیصد گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہا جس کی مرکزی وجہ سال کے شروع میں صارفین کو حاصل کرنے کی لاگت اور مارکیٹنگ پر ہونے والے زائد اخراجات اور نان آپریٹنگ آمدنی میں کمی تھی جس کی وجہ سے فنڈز میں کمی، وی ایس ایس اور سی اے پی ای ایکس میں بالترتیب گزشتہ سال کے مقابلے میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی۔

سال 2018ء میں پی ٹی سی ایل نے اپنے جامع نیٹ ورک میں تبدیلی کے منصوبوں کو جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں بہت سی ایکس چینجز کو یکسر طور پر بہتر کیا۔ صارفین کو معیاری اور تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لئے ایوو کی جگہ چارجی ایل ٹی ای متعارف کرائی گئی۔ پی ٹی سی ایل نے نیٹ فلکس کے ساتھ بھی شراکت داری کی جو کہ دنیا کا سب سے زیادہ سٹریمنگ مواد فراہم کرتا ہے تاکہ صارفین کو بین الاقوامی اور معیاری مواد تک رسائی فراہم کر کے اس کو دیکھے جانے والے تجربے کو مزید بہتر کیا جا سکے۔

پی ٹی سی ایل نے کلائوڈ انفراسٹرکچر سروسز اور رابطوں کی سروسز کے معاہدوں پر دستخط کئے اپنے انٹرپرائز اینڈ کلائوڈ سروسز پورٹ فولیو میں مزید بہتری لانے کے لئے پی ٹی سی ایل نے عالمی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ ری سیلرز معاہدوں پر دستخط کئے۔ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان مسلسل تیسرے سال کے لئے فائبر لیزنگ معاہدے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جس کے تحت پی ٹی سی ایل ٹیلی نار پاکستان کو 2018ء کے لئے فائبر فٹ پرنٹ فراہم کرے گا۔ پی ٹی سی ایل کی بین الاقوامی ٹیم نے افغانی اور بحرینی آپریٹرز کی گرفت سے اعلیٰ معیار ایس ٹی ایم 16 سرکٹ کو بھی جیتا ہے۔ جس سے پی ٹی سی ایل کو قابل قدر فائدہ ہوا اور وہ نمایاں طور پر سب سے آگے رہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب