لاہور چیمبر میں تین روزہ گلگت بلتستان فیسٹیول شروع

جمعہ 13 اپریل 2018 22:13

لاہور چیمبر میں تین روزہ گلگت بلتستان فیسٹیول شروع
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تین روزہ گلگت بلتستان فیسٹیول شروع ہوگیا، جس کا افتتاح گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان فدا اور لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کیا، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے، فیسٹیول میں ہربل مصنوعات، جم سٹون، ووڈ کرافٹ ، زرعی مصنوعات اور سیاحت کے شعبوں سے متعلقہ سٹال لگائے گئے تھے، صوبائی وزیر فدا خان فدا نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، خصوصی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جبکہ سیاحت کیلئے کشش رکھنے والے مقامات اپ گریڈ کئے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حالات درست ہونے سے سیاحوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے، سیاحت کے حوالے سے پاکستان دنیا کے بہترین ممالک میں سے ہے، انہوں نے گلگت بلتستان فیسٹیول منعقد کروانے پرلاہور چیمبر کو خراجِ تحسین پیش کیا، لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ سیاحت کیلئے کشش رکھنے والی جگہوں پر انفراسٹرکچر اور ان کے متعلق معلومات کا فقدان سیاحت کے شعبے کو بٴْری طرح متاثر کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سیاحت بہت بڑی صنعت ہے، اس کی طرف توجہ دی جائے تو یہ معیشت کو اربوں ڈالر کا فائدہ دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر سیاحت کی پوٹینشل کو اٴْجاگر کرنے اور اس کی بہتری کیلئے لاہور چیمبر اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے گا۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفیر پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے لیے اقداما ت اٹھائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ