رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم ریٹ پر مہیا کی جائیں ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 14 اپریل 2018 17:39

رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم ریٹ پر مہیا کی جائیں ، ڈپٹی کمشنر
پاکپتن۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء)ماہ رمضان المبارک کے ایام میں عوام کو بہترین کو الٹی کی اشیائے ضروریہ رعایتی نر خوں پر فراہم کی جائیں ، رمضان المبارک میں خا ص طور پر ذخیر ہ اندوزی نہ کی جائے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے تاجر حضرات اپنے طور پر بھی منافع کی شرح کو کم رکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ سستے داموں پر فراہم کریں اور اس سلسلہ میں مصنوعی قلت پیدا کرنے سے اجتناب کریں ، رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم ریٹ پر مہیا کی جائیں ، پرائس مجسٹریٹس ماہ رمضان المبار ک کے دوارن عوام کو ریلیف بہم پہنچانے ، ذخیرہ اندوزی روکنے اور اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے سلسلہ میں اپنا فعال کردار ادا کریں ، مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں اور مقرر کردہ نر خوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف عمر عزیز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف اقبال ، اے سی پاکپتن ظہیر لیاقت ، اے سی عارفوالا الطاف حسین انصاری، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ایم ڈی بٹ ڈی ایف سی قسور مبارک بٹ ، ڈی ڈی لوکل گو رنمنٹ محمد اصغر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک خالد رشید ، ایس این اے فیاض مسعود، ڈی او انٹر پرائزز عبد اقدوس طور، زراعت ،پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف عمر عزیز نے اجلا س کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ رمضان المبارک کا آغاز 16 مئی سے ہو گا ،تحصیل پاکپتن و تحصیل عارفوالا میں دو دو رمضان بازار لگائے جائیں گے ، رمضان بازار کی چیکنگ و افادیت کے بارے میں اور عوام کو دستیاب ریلیف سے متعلق مختلف حکومتی شخصیات دورے بھی کر تی ہیں ،رمضان بازراوں کی اعلی حکام کی جانب سے کڑی نگرانی بھی کی جاتی ہے ، ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی سی جنرل آصف قبال کی نگرانی میں کنٹرول بنایا جائے ،رمضان بازاروں میں سبزیوں ، فروٹ ، دالیں اور فریش گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، تمام رمضان بازار مقررہ ٹائم فریم میں لگائے جائیں اور اس سلسلہ میں تمام اداروں کے افسران اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں، یوٹیلٹی سٹورز ، انجمن تاجران ، کریانہ ایسو سی ایشن کے نمائندے رمضان بازاروں میں سٹال لگائیں ، ، رمضان بازاروں میںسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے ساتھ ساتھ فول پروف سیکورٹی کے جامع اقدامات کیے جائیں ، ڈپٹی کمشنر رجہ منصور احمد نے ڈی او سول ڈیفنس کو ہد ایات جاری کیں کہ سول ڈیفنس کے رضا کاروں کی بھی رمضان بازراوں میں ڈیوٹیا ں لگائی جائیں رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی کے میکانزم کو بہتر بنایا جائے ، رمضان بازار کی افادیت کے پیش نظر خوبصور ت پھولوں سے مزین کرتے ہوئے تزین و آرائش کے لئے بھی مربوط حکمت عملی کے ساتھ اقدام کریں اور کو شش کریں کہ کوالٹی ، تعداد اور اوزان کے معیار کو برقرار رکھاجائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب